میں اپنی ٹرپ کی کمائیاں کہاں دیکھ سکتا ہوں؟

آپ اپنی اسکرین کے بالائی حصے پر کرایہ کے آئیکن کو ٹیپ کر کے یا کمائیاں ٹیب کے ذریعے اپنی ڈرائیور ایپ میں ہفتے، دن یا ٹرپ کے لحاظ سے اپنی کمائیوں کو ٹریک کر سکتے ہیں: کمائیاں ٹیب دیکھنے کے لیے: 1۔ اوپر بائیں کونے میں موجود مینیو بٹن (تین لائنیں) پر ٹیپ کریں۔ 2۔ بالائی مینو سے "کمائیاں" منتخب کریں۔ موجودہ ہفتے کی آپ کی کُل کمائیاں ٹیب کے اوپر ظاہر کی جاتی ہیں۔ ہفتے کے لحاظ سے کمائیوں، لاگتوں اور کیش آؤٹس کی مکمل تقسیم دیکھنے کے لیے اپنی مکمل کمائیوں کے نیچے دیے گئے گراف پر ٹیپ کریں۔ کسی مخصوص دن کے ٹرپس کے کرایوں کی تقسیم دیکھنے کے لیے گراف پر اس دن پر ٹیپ کریں۔ پچھلے ہفتوں کا گراف دیکھنے کے لیے بائیں جانب سوائپ کریں۔ ٹرپس کی سرگزشت کا ٹیب آپ کے انتہائی حالیہ ٹرپس دکھاتا ہے۔ مخصوص ٹرپ منتخب کرنے سے اس ٹرپ کا مجموعی کرایہ اور نیٹ کرایہ دکھائی دے گا۔ ادائیگی کے خلاصے والا ٹیب گزشتہ ہفتوں کے آپ کے ہفتہ وار ادائیگیوں کے خلاصے دکھاتا ہے۔ ہر ہفتہ وار خلاصے سے، آپ ہفتے کے مخصوص دنوں کے لیے یومیہ کمائیوں کو دیکھنے کی خاطر نیچے اسکرول کر سکتے ہیں۔ مخصوص دن منتخب کرنے سے اس دن کے ٹرپس اور ٹرپس کی تفصیلات دکھائی دیں گی۔ آپ کی ڈرائیور ایپ میں دکھائی گئی رقم آپ کے ڈیش بورڈ پر دکھائی گئی رقم سے مماثل ہو گی۔ آپ کی ڈرائیور ایپ میں دکھائی گئی کمائیاں Uber کی سروس فیس اور دیگر کوئی بھی قابل اطلاق فیس چارج ہونے کے بعد آپ کی خالص کمائیوں کا ایک تخمینہ ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کی ایپ میں دکھائے گئے خالص کرائے آپ کی آخری اسٹیٹمنٹ سے ہو بہو مماثل نہ ہوں۔