تربیت یافتہ جانور مختلف طرح کے معذور افراد کی مدد کرتے ہیں ممکن ہے کہ بعض دفعہ ان کی مدد نظر بھی نہ آئے۔ ایسا کوئی تقاضہ نہیں ہے کہ ایک تربیت یافتہ جانور ٹیگ پہنے، رجسٹر شدہ ہو، یا اس قسم کا کوئی ثبوت ظاہر کرے کہ وہ ایک تربیت یافتہ جانور ہے۔
کچھ ضوابط اجازت دیتے ہیں کہ آپ یہ توثیق کرنے کے لیے دو سوالات پوچھ سکتے ہیں کہ مسافر کا جانور ایک تربیت یافتہ جانور ہے:
1۔ کیا وہ جانور کسی معذوری کی وجہ سے درکار ہے؟
2۔ اس جانور کو کونسا کام یا ٹاسک کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے؟
آپ کو یہ درخواست کرنے کی اجازت نہیں ہے کہ مسافر اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزات پیش کرے کہ مسافر کا جانور ایک تربیت یافتہ جانور ہے۔