اکتوبر 2016 میں Uber میں ڈیٹا کی سیکیورٹی کا ایک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے مسافر اور ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کی خلاف ورزی ہوئی۔
ڈرائیورز کے لیے، اس معلومات میں دنیا بھر کے اکاؤنٹس سے متعلقہ نام، ای میل پتے اور موبائل فون نمبرز شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ریاست ہائے متحدہ میں 600,000 ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس نمبرز ڈاؤن لوڈ ہو گئے تھے۔ ہمارے بیرونی فارنزک ماہرین کو ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ٹرپ کے مقام کی سرگزشت، کریڈٹ کارڈ نمبرز، بینک اکاؤنٹ نمبرز، یا تاریخ پیدائش کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اس واقعے میں تقریباً 25.6 ملین مسافر اور ڈرائیور ملوث تھے۔ یہ اعداد ایک درست اور قطعی تعداد نہیں ہے بلکہ محض ایک تخمینہ ہیں کیونکہ بعض اوقات وہ معلومات جو ہمیں ایپ یا ہماری ویب سائٹ کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں اور جن کا استعمال ہم کسی ملک کا کوڈ تفویض کرنے کے لیے کرتے ہیں، وہ اس ملک سے مماثل نہیں ہوتی ہیں جہاں وہ شخص دراصل رہتا ہے۔
جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہم نے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے مزید غیر مجاز رسائی کو بند کر دیا اور ڈیٹا کی اپنی سیکیورٹی کو مضبوط کیا۔
ہم براہ راست میل یا ای میل کے ذریعے متاثرہ ڈرائیورز کو مطلع کر رہے ہیں اور انہیں مفت کریڈٹ کی نگرانی اور شناخت کی چوری سے تحفظ کی آفر کر رہے ہیں۔
جب ہمیں نومبر 2016 میں اس واقعہ کا پتا چلا تو ہم نے نقصان پر قابو پانے اور اسے روکنے کے لیے اقدامات کیے، لیکن ہم نے ڈرائیورز کو اس بارے میں نہیں بتایا۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ غلط تھا، اسی وجہ سے ہم اب اپنی بیان کردہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ہمیں واقعہ سے متعلق دھوکہ یا غلط استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔
ہم متاثرہ ڈرائیورز کو نوٹیفیکیشنز بھیجنے کے مرحلے میں ہیں، لیکن آپ ذیل میں رابطہ کرکے یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا اکاؤنٹ بھی اُن اکاؤنٹس میں شامل ہے جن کا ڈرائیور کا لائسنس نمبر ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔