ایک مسافر نے میری گاڑی میں گندگی ڈال دی

اگر کسی مسافر نے آپ کی گاڑی میں اس طرح سے گندگی کی ہے جس کیلئے کافی زیادہ صفائی کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر آپ مزید ٹرپس نہیں لے سکتے تو براہ کرم ہمیں یہاں آگاہ کریں۔ ہم آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ کچھ صورتوں میں، ممکن ہے کہ ہم صفائی کی قیمت ادا کر پائیں۔ ٹرپ ختم ہونے کے 3 کاروباری دن کے اندر، براہ کرم گندگی کی تصویر جمع کرائیں۔ ہم جائزہ لیں گے اور اگر مناسب ہوا تو مقررہ فیس فراہم کریں گے۔ جس مسافر کا تعین گندگی کرنے کیلئے ذمہ دار شخص کے طور پر کیا جائے گا اسے آپ کے کلیم کے حوالے سے مطلع کر دیا جائے گا اور صفائی کی فیس چارج کی جائے گی۔ اگر فراہم کردہ ثبوت ناکافی ہوں یا اگر ہم اس کلیم کو مسافر سے میچ نہ کر پائیں تو ممکن ہے کہ ہم باز ادائیگی فراہم نہ کر سکیں۔ اگر کسی مسافر نے آپ کی گاڑی کو نقصان پہنچایا ہے تو براہ کرم مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے اپنی گاڑی کو نقصان پہنچنے کی رپورٹ کریں۔