ڈرائیور ریفرل کا مسئلہ

جب کوئی دوست آپ کا ریفرل کوڈ استعمال کرکے سائن اپ کرتا ہے تو آپ اس کے ریفرل کے اسٹیٹس اور اس کے مکمل کردہ ٹرپس کی تعداد ٹریک کر سکتے ہیں۔

اپنے دعوت ناموں کا ریفرل اسٹیٹس دیکھنے کے لیے:

  1. اپنے ایپ مینیو سے "کمائیاں" منتخب کریں۔
  2. "دعوت نامے" پر ٹیپ کریں۔

جب آپ کا دوست ٹرپس کی مطلوبہ تعداد مکمل کر لے گا تو ہم اس کے 48 گھنٹے کے اندر ای میل یا پُش نوٹیفیکیشن کے ذریعے آپ کو مطلع کریں گے۔

آپ کا ریفرل انعام 2-1 ہفتوں کے اندر آپ کی ہفتہ وار ادائیگی اسٹیٹمنٹ میں متفرق یا دیگر ادائیگی والے سیکشن میں ہو جانا چاہیے۔

اگر آپ کا دوست حسب ذیل میں سے کچھ کرتا ہے تو آپ ریفرل انعام نہیں دیکھ سکیں گے:

  • آپ کے اکاؤنٹ سے بھیجے گئے دعوتی ای میل میں موجود لنک کے ذریعے سائن اپ نہیں کرتا ہے
  • غلط ریفرل کوڈ درج کرتا ہے

اگر کوئی ریفرل موجود نہیں یا آپ کو درست رقم نہیں ادا کی گئی تو ہمیں ذیل میں آگاہ کریں۔

ریفرل رقوم شہر کے حساب سے مختلف ہوتی ہیں اور ریفر کیے گئے پارٹنر کے شہر پر مبنی ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو موصول ہوئی ریفرل کی رقم اس سے مختلف ہے جو اصل میں متوقع تھی تو براہ کرم توثیق کریں کہ ریفر کردہ ڈرائیور نے درست شہر میں سائن اپ کیا ہے۔ ریفرل آفرز شرائط و ضوابط کی پابند ہوتی ہیں اور آفر کی شرائط تبدیل ہو سکتی ہیں۔