ہنگامی رابطے کی معلومات

ہنگامی رابطہ کیا ہے؟

ہنگامی رابطہ سے مراد وہ شخص ہوتا ہے جسے آپ منتخب کرتے ہیں جس سے ٹرپ میں کوئی ایمرجنسی ہونے کی صورت میں اور اگر Uber آپ سے براہ راست رابطہ کرنے سے قاصر ہو تو رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Uber اس فرد سے کب رابطہ کرے گی؟

اگر کسی ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران ایمرجنسی کی اطلاع ملتی ہے تو Uber پہلے آپ کو کال کرنے کی کوشش کرے گی۔ اگر ہم آپ تک نہیں پہنچ سکتے تو Uber آپ کے ہنگامی رابطوں کو کال کرنے کی کوشش کر سکتی ہے اگر یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ:

-کوئی فوت ہو گیا ہے
-کسی کو ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے
-کسی کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے
-کسی کو زندگی بدل دینے والی چوٹیں لگیں ہیں

Uber دو وجہوں کی بنا پر آپ کے ہنگامی رابطہ کو کال کر سکتی ہے:

-آپ کے رابطہ کو مطلع کرنا کہ کوئی ہنگامی صورت حال پیش آ سکتی ہے
- ایمرجنسی کے بارے میں معلومات جمع کرنا، بشمول کیا معاملہ پیش آیا اور کون ملوث تھا

آپ کسی بھی نمبر کو ہنگامی رابطہ کے طور پر شامل کر سکتے ہیں، لیکن Uber صرف ان دو رابطوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرے گی جنہیں آپ نے حال ہی میں شامل کیا ہو۔

اگر Uber آپ کے پہلے ہنگامی رابطہ سے رابطہ کر سکتی ہے، تو ہم دوسرے پر کال نہیں کریں گے۔

رازداری کے بارے میں کیا ہوگا؟

Uber صارف کے ڈیٹا کی رازداری کے لیے پرعزم ہے۔ آپ کے رابطوں کو صرف ایمرجنسی کی صورت میں کال کی جائے گی۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ سے کوئی ہنگامی رابطہ ہٹا دیتے ہیں تو Uber اس معلومات کو فوری طور پر حذف کر دے گی۔

میں اپنے ہنگامی رابطہ کی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ کروں؟

آپ ایپ میں کبھی بھی اپنے ہنگامی رابطوں کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ایپ مینو سے "اکاؤنٹ" پھر "ایپ کی ترتیبات" کو نیویگیٹ کریں۔ کسی رابطے کی تفصیلات میں "ایمرجنسی رابطہ" ٹوگل کو تبدیل کرکے کسی کو ہنگامی رابطے کے طور پر شامل کریں یا ہٹائیں۔