مجھے یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کسی مسافر کے پاس جذباتی سپورٹ والا جانور ہے؟

اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ آیا وہ جانور ایک تربیت یافتہ جانور ہے، تو آپ مسافر سے درج ذیل سوالات پوچھ سکتے ہیں: 1۔ کیا وہ جانور کسی معذوری کی وجہ سے درکار ہے؟ 2۔ اس جانور کو کونسا کام یا ٹاسک کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے؟ اگر کوئی مسافر یہ کہتا ہے کہ وہ جس جانور کے ساتھ سفر کر رہا ہے وہ اس کا جذباتی سپورٹ والا جانور ہے، یا یہ کہتا ہے کہ وہ جانور کسی معذوری کی وجہ سے درکار نہیں ہے یا اُسے کسی معذوری سے متعلق کام کرنے کی تربیت نہیں دی گئی ہے تو، آپ اپنی صوابدید پر اس ٹرپ کو مکمل یا مسترد کر سکتے ہیں۔