اکتوبر 2016 میں Uber میں ڈیٹا کی سیکیورٹی کا ایک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے مسافر اور ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کی خلاف ورزی ہوئی۔
ڈرائیور کی معلومات میں دنیا بھر کے اکاؤنٹس سے متعلقہ نام، ای میل پتے اور موبائل فون نمبرز شامل تھے۔ اس کے علاوہ، ریاستہائے متحدہ میں 600,000 ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس نمبرز ڈاؤن لوڈ ہو گئے تھے۔ ہمارے بیرونی فورنسک ماہرین کو ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ٹرپ کے مقام کی سرگزشت، کریڈٹ کارڈ نمبرز، بینک اکاؤنٹ نمبرز، سوشل سیکیورٹی نمبر یا تاریخ پیدائش کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔
جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہم نے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے مزید غیر مجاز رسائی کو بند کر دیا اور ڈیٹا کی اپنی سیکیورٹی کو مضبوط کیا۔
ہم براہ راست میل یا ای میل کے ذریعے متاثرہ ڈرائیوروں کو مطلع کر رہے ہیں اور انہیں مفت کریڈٹ کی نگرانی اور شناخت کی چوری سے تحفظ کی پیشکش کر رہے ہیں۔
جب ہمیں نومبر 2016 میں اس واقعہ کا پتا چلا تو ہم نے نقصان پر قابو پانے اور اسے روکنے کے لیے اقدامات کیے، لیکن ہم نے ڈرائیوروں کو اس بارے میں نہیں بتایا۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ غلط تھا، اسی وجہ سے ہم اب اپنی بیان کردہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ہمیں واقعہ سے متعلق دھوکہ یا غلط استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔