میری دستاویزات کب منظور ہوں گی؟

اپ لوڈ کردہ دستاویزات کا جائزہ لینے میں عام طور پر 5-1 دن لگتے ہیں۔ درخواست کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے، براہ کرم دستاویزات اپ لوڈ کرتے وقت ان تجاویز کو ذہن میں رکھیں:

  • یقینی بنائیں کہ سبھی دستاویزات تازہ ترین ہیں اور ان کی میعاد ختم نہیں ہوئی۔ زائد المیعاد دستاویزات کو مسترد کر دیا جائے گا اور آپ کی جانب سے دوبارہ جمع کراتے ہی انتظار کے وقت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔
  • آپ کا نام آپ کی گاڑی کے انشورنس کے ثبوت اور ڈرائیونگ لائسنس کی دستاویزات پر واضع طور پر درج ہونا چاہیے۔ ان دستاویزات میں موجود آپ کا نام آپ کی جانب سے اپنے Uber اکاؤنٹ میں سائن اپ کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے نام کے مماثل ہونا چاہیے۔
  • یقینی بنائیں کہ اپ لوڈ کردہ تصاویر واضع ہیں اور پڑھی جا سکتی ہیں۔ دستاویزات کی تصویر لیتے ہوئے کیمرا کا فلیش استعمال کرنے سے گریز کریں۔ فلیش کی وجہ سے چکاچوند ہو سکتی ہے جو درکار معلومات کو غیر واضح کر سکتی ہے۔
  • چیک کریں کہ اپ لوڈ کردہ تصاویر میں آپ کی دستاویزات کے چاروں (4) کنارے مرئی ہوں۔