ٹرپ کے دوران متعدد اسٹاپس لینا

مسافر ایک ٹرپ میں 2 اضافی سٹاپس تک شامل کر سکتے ہیں۔ یہ کام وہ ایپ کے اندر ہی کر سکتے ہیں۔

ان اضافی سٹاپس کو آپ کے ٹرپ کے نقشہ پر سیاہ رنگ کے اسکوائر آئیکن سے نشان زد کیا جاتا ہے اور حتمی سٹاپ کو سرخ رنگ کے اسکوائر سے نشان زد کیا جاتا ہے۔

جب آپ ٹرپ کی درمیانی منزلوں میں سے کسی ایک پر پہنچیں گے تو وہاں اسکرین کے نچلے حصہ میں ایک سلائیڈر ہوگا، جس پر سٹاپ کی توثیق کریں لکھا ہوا ہوتا ہے۔

اس باکس کو سلائیڈ کرنے سے آپ کا نیویگیشن خود بخود مسافر کے ٹرپ کی اگلی منزل پر سیٹ ہو جاتا ہے۔

جب تمام مسافر اپنے حتمی سٹاپ پر آپ کی گاڑی سے نکل جائیں، اس کے بعد ہی ٹرپ ختم کریں پر سوائپ کریں۔

جب کسی ٹرپ کے دوران کوئی اضافی سٹاپ شامل کیا جاتا ہے تو جتنی دیر آپ انتظار کرتے ہیں اس وقت کو اور طے کردہ اضافی مسافت کو کرایے میں شامل کر دیا جاتا ہے۔

یہ خصوصیت Uber Pool کے ٹرپس پر دستیاب نہیں ہے۔