میرا فون چارج نہیں ہو رہا

اگر آپ کے فون کی بیٹری چارج نہیں ہو رہی ہے یا اپنی گاڑی میں پلگ اِن کرنے پر اس کا چارج ختم ہونے لگتا ہے تو مندرجہ ذیل تدابیر آزما کر دیکھیں۔

ساکٹ کار چارجر پر سوئچ کریں

بہت سے کار USB پورٹس صرف تھوڑی مقدار میں پاور فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ تر نئے فون ایک یا زائد تیز رفتار چارجنگ کی ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرتے ہیں جیسے کوئیک چارج 3.0 اور اُن کی جوڑی سب سے بہتر طور پر ایک ایسے پاور ساکٹ کار چارجر (جسے سگریٹ لائٹر چارجر بھی کہا جاتا ہے) کے ساتھ بنتی ہے جو آپ کے فون جیسی تیز رفتار چارجنگ ٹیکنالوجی کوسپورٹ کرتا ہو۔

ہم آپ کو اپنے مخصوص فون ماڈل کے لیے ڈیزائن کردہ ایک تیز رفتار کار چارجر آن لائن تلاش کرنے اور جسے اچھے جائزے ملے ہوں اُسے منتخب کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔

اسکرین کی چمک کو کم کریں

آپ کی اسکرین جتنی روشن ہوگی آپ کا فون اتنی ہی زیادہ بیٹری کی پاور استعمال کرتا ہے۔ اسکرین کی چمک کم کر کے دیکھیں لیکن صرف اس حد تک کہ آپ ڈرائیور ایپ کا استعمال کرتے وقت اپنے فون کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

ایک نئی کیبل حاصل کریں

اگر مذکورہ بالا تدابیر آپ کے فون کو چارج کرنے میں مدد نہیں کرتی ہیں تو، شاید آپ کو ایک نئی چارجنگ کیبل خریدنے کی ضرورت ہے۔ ہم آپ کو ایک ایسی کیبل خریدنے کی صلاح دیتے ہیں جو چوٹی دار ہو اور جس کی وائرنگ موٹی ہو۔

ایک پورٹیبل پاور بینک استعمال کریں

ایک پورٹیبل پاور بینک کی مدد سے آپ تب بھی اپنے فون کو چارج کرسکتے ہیں جب آپ اپنی گاڑی سے دور ہوں تاکہ جب آپ کو ضرورت ہو تو فون چارج ہو۔

کسی بھی USB اڈاپٹر کو ہٹا دیں

کسی چارجنگ کیبل کو آپ کے فون کے لیے موزوں بنانے کے لیے کسی بھی طرح کے اڈاپٹر کو استعمال کرنا چارجنگ کو سست کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، USB-C اڈاپٹر کے ساتھ ایک مائیکرو USB کورڈ ایک USB-C کورڈ کی نسبت زیادہ آہستہ (خصوصاً اگر یہ کم معیار کا اڈاپٹر ہے) چارج کر سکتی ہے

اپنی چارجنگ کیبل چیک کریں

ساری USB پورٹ چارجنگ کیبلز ایک جیسا کام نہیں کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ تیز رفتار چارجنگ کیبلز بھی اپنے مینوفیکچرر کے لحاظ سے اس ضمن میں مختلف ہوتی ہیں کہ وہ مختلف آلات کو کتنی جلدی چارج کرتی ہیں یعنی کچھ تیز رفتار چارجنگ کیبلز دوسروں کی طرح اچھا کام نہیں کریں گی۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ تیز ترین ممکنہ چارج حاصل کر رہے ہیں ہم آپ کو ایک تیز رفتار چارجنگ کیبل خریدنے کی صلاح دیتے ہیں جو آپ کے فون کے مینوفیکچرر کی جانب سے ہو یا اس کے لیے ڈیزائن کی گئی ہو۔

غیر استعمال کردہ ایپس بند کر دیں

جب آپ کا فون چارج ہو رہا ہوتا ہے تو کچھ پاور پس منظر کے ٹاسکس اور ایپس پر خرچ ہوتی ہے جنہیں آپ کا فون چلا رہا ہوتا ہے۔ اپنے فون کو تیزی سے چارج کرنے میں مدد کرنے کے لیے اُن تمام ایپس کو زبردستی بند کر دیں جنہیں آپ استعمال نہیں کر رہے ہیں۔