تربیت یافتہ جانوروں کی پالیسی

ریاستی اور وفاقی قانون Uber ڈرائیور ایپ استعمال کرنے والے ڈرائیورز کو تربیت یافتہ جانوروں کی وجہ سے مسافروں کو سروس فراہم کرنے سے انکار کرنے، اور بصورت دیگر تربیت یافتہ جانوروں کے حامل مسافروں کے خلاف امتیازی سلوک برتنے سے روکتا ہے۔ جیسا کہ Uber کی عدم امتیاز کی پالیسی میں وضاحت کی گئی ہے، اس قانونی ذمہ داری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امتیازی سلوک میں ملوث ڈرائیورز ڈرائیور ایپ استعمال کرنے کی اپنی اہلیت سے محروم ہو جائیں گے۔

تربیت یافتہ جانور کیا ہوتا ہے؟

تربیت یافتہ جانور ایسا جانور ہوتا ہے جسے کسی معذور فرد کے لیے کام کرنے یا کام انجام دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔

قانون بتاتا ہے کہ ایسے صرف دو سوالات ہیں جو ڈرائیور یہ تصدیق کرنے کے لیے پوچھ سکتا ہے کہ مسافر کا جانور تربیت یافتہ جانور ہے:

  • کیا جانور کسی معذوری کی وجہ سے درکار ہے؟
  • اس جانور کو کونسا کام یا ٹاسک انجام دینے کی تربیت دی گئی ہے؟

ڈرائیور یہ درخواست نہیں کر سکتا کہ مسافر یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویز پیش کرے کہ مسافر کا جانور ایک تربیت یافتہ جانور ہے۔

ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ تربیت یافتہ جانور کوئی ٹیگ پہنے، رجسٹر شدہ ہو، یا اس قسم کا کوئی ثبوت ڈسپلے کرے کہ وہ تربیت یافتہ جانور ہے۔

ڈرائیورز کی قانونی ذمہ داریاں

ڈرائیورز کی قانونی ذمہ داری ہے کہ تربیت یافتہ جانوروں کے حامل مسافروں کو سروس فراہم کریں۔

کوئی ڈرائیور الرجی، مذہبی اعتراضات، یا جانوروں کے عمومی خوف کی وجہ سے تربیت یافتہ جانوروں کے حامل مسافروں کو سروس فراہم کرنے سے قانونی طور پر انکار نہیں کر سکتا۔

Uber کے ساتھ ٹیکنالوجی کی سروسز کے تحریری معاہدے کے تحت، ڈرائیور ایپ استعمال کرنے والے تمام ڈرائیورز کو تربیت یافتہ جانوروں کے حامل مسافروں کو سروس فراہم کرنے کی قانونی ذمہ داری سے آگاہ کیا گیا ہے اور انہوں نے قانون کی تعمیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اگر کوئی ڈرائیور کسی مسافر کو اس کے تربیت یافتہ جانور کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کرنے سے انکار کرتا ہے، تو ڈرائیور قانون اور Uber کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

تربیت یافتہ جانور کے حامل مسافر کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے سے انکار کرنے کے نتائج

اگر Uber کو پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر کسی مسافر کے تربیت یافتہ جانور کی وجہ سے اسے لے جانے سے انکار کیا ہے، تو ڈرائیور کو مستقل طور پر ڈرائیور ایپ استعمال کرنے سے روک دیا جائے گا۔ Uber واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد اپنی صوابدید پر یہ فیصلہ کرے گی۔

اگر Uber کو مسافروں کی جانب سے ایک سے زیادہ مواقع پر معقول شکایات موصول ہوتی ہیں کہ کسی خاص ڈرائیور نے تربیت یافتہ جانور کے حامل مسافر کو ٹرانسپورٹ کرنے سے انکار کیا ہے، تو اس ڈرائیور کو اس کی جانب سے پیش کردہ جواز سے قطع نظر، ڈرائیور ایپ استعمال کرنے سے مستقل طور پر روک دیا جائے گا۔

تربیت یافتہ جانور سے متعلق شکایت کیسے رپورٹ کریں

اگر کسی مسافر کو اپنے تربیت یافتہ جانور سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہے، بشمول سفر کی منسوخی، ہراساں کرنا، یا صفائی کی غلط فیس کے مسائل، تو مسافر یہ مسئلہ Uber کو رپورٹ کر سکتا ہے۔

جب مسافر تربیت یافتہ جانور کی شکایت جمع کروا دیتا ہے، تو Uber کی خصوصی سپورٹ ٹیم اس مسئلے کی تفتیش کرے گی اور Uber کے ٹیکنالوجی سروسز کے معاہدے اور تربیت یافتہ جانوروں کی پالیسی کے مطابق مناسب کارروائی کرے گی۔ پھر Uber کی خصوصی سپورٹ ٹیم معقول اور نیک نیتی سے کوشش کرے گی کہ تفتیش کے نتائج اور کیے جانے والے اقدامات کے ایک ہفتے کے اندر مسافر کو مطلع کیا جائے۔

Uber کی مسافر ایپ سے شکایت درج کروانے کے لیے، "میں تربیت یافتہ جانور کا مسئلہ رپورٹ کرنا چاہتا ہوں" کی شکایت اسکرین پر جائیں، جو ٹرپ کی تفصیلات کی اسکرین اور اکاؤنٹ مینیو بٹن دونوں کے ذریعے دستیاب ہے۔

تربیت یافتہ جانوروں کے حامل مسافروں کے حقوق

مسافروں کو ان کے تربیت یافتہ جانور کے ساتھ سفر کرنے کی وجہ سے سروس فراہم کرنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ مسافر کو ٹرپ کی منسوخی کے چارجز یا دیگر عائد کردہ چارجز واپس کر دیے جائیں گے کیونکہ ڈرائیور نے تربیت یافتہ جانور کی وجہ سے انہیں سروس فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔

مسافروں کو بتایا جائے گا کہ ان کی شکایت کے جواب میں کیا کارروائی کی گئی ہے، بشمول یہ کہ آیا Uber نے ڈرائیور کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کیا ہے۔

مسافر کو ایسے ہر واقعہ پر 25$ کا اکاؤنٹ کریڈٹ فراہم کیا جائے گا جس میں Uber کے ساتھ ڈرائیور کا معاہدہ یہ رپورٹ کرنے کے نتیجے میں ختم ہوتا ہے کہ ڈرائیور نے تربیت یافتہ جانور کی وجہ سے مسافر کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔

Cleaning fees

Riders will be refunded any cleaning fees charged for shedding by their service animals.

A rider will not be charged for the first or second reported mess involving a service animal’s bodily fluids or hair. A rider can be charged for the third reported mess involving a service animal’s bodily fluids or hair. The rider may contest that such a mess occurred by responding to the fee notification email to notify customer support. If a rider contests the cleaning fee, Uber will make a reasonable good faith effort to determine whether a mess occurred.