کار سے Uber Eats پر ڈیلیور کرنے کے لیے سائن اپ کرنا

کار کے ساتھ ڈیلیوری شروع کرنے کے لیے، آپ کو اپنا نام، سوشل سکیورٹی نمبر، ڈرائیور کے لائسنس کی معلومات، اور تاریخ پیدائش، نیز اپنی گاڑی کی معلومات درج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

پھر، ہمارے پلیٹ فارم پر موجود ہر کمائی کرنے والے کو پس منظر کی جانچ مکمل کرنی ہوتی ہے۔ اس میں کئی دن لگ سکتے ہیں، لیکن یہ پلیٹ فارم کا تحفظ برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری مرحلہ ہے۔ یہ کرنے کے بعد، آپ ڈیلیوریز قبول کرنا اور Uber پلیٹ فارم پر کمائی کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

آخری مطلوبہ دستاویزات، ڈرائیور کا درست لائسنس یا تصویری ID، پروفائل کی تصویر، اور گاڑیوں کی انشورنس کی دستاویزات کو آپ کی پہلی ڈیلیوری کے 14 دن کے اندر ڈرائیور ایپ میں اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر یہ تب تک آپ کے اکاؤنٹ میں شامل نہیں ہوتے، تو آپ آن لائن نہیں ہو سکیں گے۔

ذیل میں مزید تفصیل سے تقاضوں کا جائزہ لیں۔ جب آپ سائن اپ کرنے کے لیے تیار ہوں، تو لنک پر کلک کریں:

اہلیت کے تقاضے (شہر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں)

  • عمر کم از کم 19 سال ہو
  • آپ کے پاس 2 یا 4 دروازوں والی کار ہو
  • ڈرائیور کا درست لائسنس اور گاڑی کی انشورنس موجود ہو

دستاویزات کے تقاضے

اپنی اہلیت کی تودیق کے لیے، اپنا سائن اپ مکمل کرنے سے پہلے آپ سے درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرنے کا کہا جائے گا۔ ذیل میں درج مطلوبہ دستاویزات کی تصاویر اپ لوڈ کرتے وقت، براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ:

  • دستاویز کی تصویر واضح اور تمام متن پڑھنے کے قابل ہے
  • دستاویز کے 4 کونے دکھائی دے رہے ہیں
  • دستاویز کی میعاد ختم نہیں ہوئی یا جلد ختم نہیں ہونے والی

ڈرائیور لائسنس

  • کمرشل ڈرائیور لائسنس قابل قبول ہیں
  • DL کی تصویر واضح طور پر نظر آنی چاہیے
  • نام آپ کی ڈرائیور پروفائل پر موجود نام سے مماثل ہونا چاہیے
  • یہ دستاویز کی تصویر ہونی چاہیے، اسکین شدہ دستاویزات قابل قبول نہیں ہیں

گاڑی کی انشورنس

  • انشورنس کی دستاویز میں درج نام پروفائل پر موجود نام سے مماثل ہونا چاہیے
  • کمرشل انشورنس قابل قبول ہے

پس منظر کی جانچ

  • Uber تمام امریکی ڈرائیورز اور کوریئرز کے لیے ایک فریق ثالث فراہم کنندہ Checkr سے پس منظر کی جانچ حاصل کرتی ہے۔
  • زیادہ تر پس منظر کی جانچ 5-3‎ کاروباری دنوں میں مکمل ہو جاتی ہیں۔
  • اس کے بعد Uber کو Checkr کی جانب سے آپ کی مکمل رپورٹ موصول ہوتی ہے اور یہ Uber پلیٹ فارم پر آپ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے نتائج کا جائزہ لیتی ہے۔