اگر کسی شخص کو میری گاڑی میں بیٹھنے کے لیے جسمانی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

ڈرائیورز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ واکرز، چھڑی، فولڈ ہو جانے والی ویل چیئر یا دیگر معاونتی آلات کا استعمال کرنے والے مسافروں کا جس حد تک بآسانی ممکن ہو خیال رکھیں۔

اگر کوئی مسافر اضافی مدد کی درخواست کرتا ہے اور آپ جسمانی طور پر ان کی مدد کرنے سے قاصر ہیں، تو ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ مسافر کو بتا دیں اور ان سے کسی دوسرے سفر کی درخواست کرنے کا کہیں۔