بینکنگ کی معلومات کو شامل کرنا اور تبدیل کرنا

آپ اپنی بینکنگ کی معلومات ڈرائیور ایپ کے ذریعے شامل کر سکتے ہیں یا wallet.uber.com.

ڈرائیور ایپ:

  1. اوپر بائیں کونے میں موجود مینیو بٹن (تین لائنیں) پر ٹیپ کریں۔
  2. والٹ > ادائیگی کے طریقے > بینک اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔
  3. 'ترمیم کریں' پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کریں اور 'ہو گیا' پر ٹیپ کریں۔

wallet.uber.com پر:

  1. بائیں جانب موجود 'والٹ' پر کلک کریں۔
  2. اپنے بینک اکاؤنٹ پر کلک کریں۔
  3. 'ترمیم کریں' پر کلک کریں اور ضرورت کے مطابق اپنے اکاؤنٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔
  4. 'جمع کروائیں' پر کلک کریں۔

آپ کے روٹنگ اور چیکنگ نمبرز آپ کے بینک میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ کے پاس پرنٹ کردہ ذاتی چیکس ہیں تو یہ دو نمبرز عام طور پر ہر چیک کے نچلے حصہ پر پرنٹ کیے جاتے ہیں۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات میں اپ ڈیٹس یا تبدیلیوں سے آپ کی ہفتہ وار کمائیوں کی رسید میں 3 تا 5 کاروباری دن تک تاخیر ہو سکتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو پیر کے دن مقامی وقت صبح 4 بجے سے پہلے تبدیلیاں جمع کرائیں تاکہ آپ کی اگلی کمائیاں آپ کے نئے اکاؤنٹ میں شامل کی جائیں۔

اگر ڈپازٹ آپ کے سابقہ اکاؤنٹ میں کیا گیا ہے تو براہ کرم اسے بازیاب کرنے کے لیے اپنے بینک سے رابطہ کریں۔