دیگر ایپس کا استعمال کرنا یا آن لائن ہونے کے دوران کالز حاصل کرنا

اگر آپ آن لائن ہوتے ہیں اور پھر تبھی کسی مسافر کی ٹرپ کی درخواست قبول کرنے سے پہلے کسی دوسری ایپ میں چلے جاتے ہیں تو اگر آپ درخواست موصول کرنا نہیں چاتے ہیں تو آپ کو آن لائن ہونے کی یاد دہانی کرانے کے لیے ایک پاپ اپ نوٹیفیکیشن ہر 3 منٹ پر دکھائی دے سکتا ہے۔ جب آپ ٹرپ میں ہوں گے تب آپ کی ایپ پاپ اپس نہیں بھیجے گی۔

جب آپ دوسری ایپس یا دوسرا فون استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کی Uber ڈرائیور ایپ لگاتار چلتی رہتی ہے۔ GPS کی معلومات یہ یقینی بنانے کے لیے مسلسل اکٹھی کی جاتی ہے کہ درست کرایوں کے لیے آپ کی ٹرپس کا ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

فون کے استعمال کے اعتبار سے مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ براہ کرم محتاط رہیں کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے فون پر بات کرنا توجہ ہٹنے کا باعث اور خطرناک ہو سکتا ہے۔ کچھ مسافر اسے غیر مہذب اور غیر محفوظ قرار دیتے ہیں۔