ڈائریکٹ ڈپازٹس سیٹ اپ کرنا

ڈرائیورز ڈائریکٹ ڈپازٹ کے ذریعے کمائیاں وصول کرتے ہیں۔ ڈائریکٹ ڈپازٹس حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک بینک اکاؤنٹ شامل کرنا ہو گا، جو آپ ڈرائیور ایپ میں یا wallet.uber.com پر کر سکتے ہیں۔

ڈرائیور ایپ کے توسط سے بینک اکاؤنٹ شامل کرنے کے لیے:

  1. مرکزی مینیو کھولنے کے لیے مینیو آئیکن (تین لائنیں) کو منتخب کریں۔
  2. "اکاؤنٹ" اور پھر "ادائیگی" پر ٹیپ کریں۔
  3. "بینک اکاؤنٹ شامل کریں" پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنے اکاؤنٹ کی معلومات درج کرنے کے لیے پرامپٹس پر عمل کریں۔
  5. "جمع کروائیں" پر ٹیپ کریں۔

wallet.uber.com پر ایک بینک اکاؤنٹ شامل کرنے کے لیے:

  1. "ادائیگی کا طریقہ شامل کریں" منتخب کریں۔
  2. "وصول کریں" اور پھر "بینک اکاؤنٹ شامل کریں" کو منتخب کریں۔
  3. اپنے اکاؤنٹ کی معلومات درج کرنے کے لیے پرامپٹس پر عمل کریں۔