ہم مدد کے لیے موجود ہیں

آپ کے مقام کا اشتراک کرنا

لائيو مقام کے اشتراک کو آن کر کے مسافر اپنے ڈرائیوروں کو اپنا قطعی مقام دکھا سکتے ہیں۔

جب آپ پک اپ مقام کی طرف جا رہے ہوتے ہیں اس وقت یہ خصوصیت آپ کے ڈرائیورکو آپ کے مقام کا پتا لگانے میں مدد کرتی ہے۔

اس کا طریقہ
جب آپ کا ڈرائیور پک اپ اسپاٹ پر پہنچتا ہے تو اسے اپنے نقشے پر ایک اضافی آئیکن دکھائی دیتا ہے جو بتاتا ہے کہ آپ کہاں ہیں۔ آپ کا ٹرپ شروع ہو جانے کے بعد، آپ کا ڈرائیور آپ کا مقام مزید نہیں دیکھ سکے گا۔

مقام کے اشتراک کو آن یا آف کریں
نقشے کی اسکرین کے نیچے دائیں طرف موجود ٹوگل کا استعمال کر کے آپ خصوصیت کو آن یا آف پر سوئچ کر سکتے ہیں۔ اپنی ایپ کی سیٹنگز کے اندر بھی آپ اسے آن یا آف کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے
1. مینو آئیکن کو ٹیپ کریں
2. "سیٹنگز" کو منتخب کریں
3. نیچے سوائپ کریں اور "رازداری کی سیٹنگز" کو منتخب کریں
4. "مقام" کو ٹیپ کریں
5. "لائیو مقام کا اشتراک کریں" کو منتخب کریں