ہم مدد کے لیے موجود ہیں

آپ کے Uber ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں کیا ہے؟

آپ کے Uber استعمال کرنے کے طریقے کے مطابق آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کا مواد مختلف ہو سکتا ہے۔ آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

اکاؤنٹ کا ڈیٹا
آپ کے اکاؤنٹ ڈیٹا میں حسب ذیل معلومات شامل ہوں گی:
- آپ کا نام اور ای میل پتہ، موبائل نمبر، درجہ بندی (درجہ بندیاں) اور Uber پر آپ کے سائن اپ کرنے کی تاریخ
- Uber کے جاری کردہ ریفرل کوڈ (کوڈز)
- ادائیگی کے طریقے کی معلومات، جیسے کہ آپ نے جس تاریخ کو ادائیگی کا طریقہ طے اور اپ ڈیٹ کیا، جاری کرنے والے بینک کا نام، بلنگ کا ملک اور ادائیگی کے طریقے کی قسم (Visa، ڈیبٹ وغیرہ)
- Uber کے ساتھ سپورٹ سے متعلق میٹا ڈیٹا
- ڈرائیور اور مسافر یا ڈیلیوری پارٹنر اور کسٹمر کے بیچ ہونے والی مواصلتیں (نوٹ: آپ کو صرف وہی پیغامات دکھائی دیں گے جو آپ نے بھیجے ہوں)

Uber مسافر کا ڈیٹا
آپ کے مسافر کے ڈیٹا میں آپ کو منزل تک پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والی معلومات شامل ہیں جیسے کہ:
- ٹرپ کے درخواست، شروع اور ختم کیے جانے کے اوقات اور مقامات، ساتھ ہی طے کیا گیا فاصلہ بھی
- ٹرپ کی قیمتیں اور کرنسی

JUMP ڈیٹا
آپ کے JUMP ڈیٹا میں ان ٹرپس کی معلومات شامل ہیں جو آپ JUMP بائیکس کے ذریعے لیتے ہیں، بشمول:
- ٹرپ کے شروع اور ختم ہونے کے اوقات اور مقامات، ساتھ ہی طے کیا گیا فاصلہ
- ٹرپ کی قیمتیں

Uber Eats ڈیٹا
آپ کے Uber Eats ڈیٹا میں آرڈر کی سرگزشت کی تفصیلات شامل ہیں جیسے کہ:
- ریسٹورنٹ کے نام، آرڈر کردہ آئٹمز، قیمتیں اور وہ وقت جس پر آپ نے آرڈر دیا
- کسٹمائزیشنز یا خصوصی ہدایات

ہماری رازداری کی پالیسی میں 'ہماری اکٹھی کی جانے والی معلومات' کے سیکشن میں مزید جانیں۔
آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں کیا شامل نہیں ہے؟

آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں کچھ معلومات معقول وجوہات کی بنا پر شامل نہیں کی جاتی ہیں۔ یہ سیکورٹی وجوہات کے لیے یا پھر ملکیت والی معلومات کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ ہم کسی دوسرے فریق کے ذاتی ڈیٹا پر مشتمل ایسی معلومات بھی شامل نہیں کرتے جنہیں ہم معقول طریقے سے منہا نہ کر سکتے ہوں؛ مثال کے طور پر ہم سپورٹ ٹکٹس کا مواد، Uber کے ساتھ ای میل تبادلے یا آپ کو موصول ہونے والے پیغامات شامل نہیں کرتے۔

ذیل میں اکاؤنٹ کی ہر قسم کے لیے معلومات کی ان اقسام کی فہرست ہے جو ڈاؤن لوڈ میں شامل نہیں کی جاتیں اور ساتھ میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ بھی بیان ہے۔

اکاؤنٹ کا ڈیٹا
آپ نے ہمیں جو انتہائی نجی ڈیٹا فراہم کیا ہے اسے آپ کے ڈاؤن لوڈ میں شامل نہیں کیا جاتا جیسے کہ آپ کا سوشل سیکورٹی نمبر، میلنگ پتہ اور بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات۔ ہم یہ ڈیٹا آپ کی ذاتی سیکورٹی کے لیے منہا کر دیتے ہیں۔ مقام کا ڈیٹا صرف گزشتہ 30 دنوں سے شامل کیا جاتا ہے تاکہ آپ کے ڈاؤن لوڈ کا سائز کم کیا جا سکے اور ہم آپ کا ڈیٹا جتنی تیزی سے ممکن ہو فراہم کر سکیں۔ آپ کو صرف اپنے بھیجے ہوئے پیغامات موصول ہوں گے۔ سیکورٹی کے مقاصد کی وجہ سے، آپ کو موصول ہونے والے پیغامات شامل نہیں ہیں۔

Uber مسافر کا ڈیٹا
آپ کے محفوظ کردہ نام اور جگہوں کے پتے فی الحال تکنیکی پابندیوں کی وجہ سے شامل نہیں کیے جاتے۔ آمد کا تخمینی وقت، قیمت بندی کا حساب اور مارکیٹ پلیس کی پروموشنل رعایات کی تفصیلات جیسی معلومات ڈاؤن لوڈ میں ملکیت کی وجوہات کی بنا پر شامل نہیں کی جاتیں۔

Uber Eats ڈیٹا
پسندیدہ ریسٹورنٹ اور محفوظ کردہ ڈیلیوری کے پتے فی الحال تکنیکی پابندیوں کی وجہ سے شامل نہیں کیے جاتے۔ ڈیلیوری فیس کے حسابات اور پروموشنل رعایت کی تفصیلات ڈاؤن لوڈ میں ملکیت کی وجوہات کی بنا پر شامل نہیں کیے جاتے۔

تفصیلی آلے کا ڈیٹا
تفصیلی آلے کا ڈیٹا جیسے کہ کیریئر، آپریٹنگ سسٹم، ماڈل نمبر اور مقام کا ڈیٹا فی الحال تکنیکی حد بندیوں کی وجہ سے شامل نہیں ہے۔

Uber ڈرائیور ڈیٹا
ممکن ہے کہ آپ کے ڈاؤن لوڈ میں آپ کے ڈرائیور کے تجربے کے بارے میں بہت محدود معلومات شامل ہوں۔ آپ اپنے پارٹنر ڈیش بورڈ میں مزید ڈرائیور ڈیٹا اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں آپ کے Uber کے طریقہ استعمال کے بارے میں متعلقہ ترین ڈیٹا شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے ذاتی ڈیٹا سے متعلق سوالات ہوں، کوئی ایسا مخصوص ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہوں جو آپ کے ڈاؤن لوڈ میں دستیاب نہیں ہے یا Uber کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر (DPO) سے رابطہ کرنا چاہتے ہوں تو مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔