ہم مدد کے لیے موجود ہیں

دوہری توثیق کی ٹربل شوٹنگ

دوہری توثیق کے بارے میں عمومی سوالات کے جوابات پڑھیں۔

1. میں نے نیا موبائل لیا ہے لیکن نمبر اب بھی وہی ہے۔ کیا مجھے نئے آلہ پر توثیقی کوڈز ملیں گے؟

اگر آپ کا آلہ کھو جائے یا آپ اسے بدل دیں تو آپ پھر بھی اسی نمبر پر ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے توثیقی کوڈز موصول کر سکتے ہیں۔

- اپنا توثیقی کوڈ درج کرنے کی اسکرین پر 'مجھے پریشانی کا سامنا ہے' پر ٹیپ کریں
- 'SMS کے ذریعے کوڈ دوبارہ بھیجیں' منتخب کریں
- ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے بھیجا گیا 4 ہندسوں والا کوڈ درج کریں
- سائن ان کا عمل مکمل کرنے کے لیے اپنا پاس ورڈ درج کریں

اگر آپ کو توثیقی کوڈ نہیں مل رہا ہے تو آپ سائن ان کرنے کے لیے اپنا کوئی بیک اپ کوڈ استعمال کر سکتے ہیں:

- اپنا توثیقی کوڈ درج کرنے کی اسکرین پر 'مجھے پریشانی کا سامنا ہے' پر ٹیپ کریں
- '8 ہندسوں کا بیک اپ کوڈ استعمال کریں' منتخب کریں
- اپنے بیک اپ کوڈز میں سے کوئی ایک استعمال کریں (جسے پہلے استعمال نہ کیا گیا ہو)

اگر آپ کو توثیقی کوڈ نہیں مل رہا ہے اور بیک اپ کوڈز تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں تو مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے سپورٹ سے رابطہ کریں:
2. مجھے ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے توثیقی کوڈز موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ کا فون نمبر درست طور پر درج ہے۔ اپنا فون نمبر دوبارہ درج کرنے کی کوشش کریں، پھر 'دوبارہ بھیجیں' پر ٹیپ کریں۔

یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کا موبائل کیرئیر توثیقی کوڈ کا ٹیکسٹ پیغام بلاک کر رہا ہو۔ براہ کرم اپنے موبائل کے فراہم کنندہ سے رابطہ کر کے توثیق کریں کہ آپ کے موبائل اکاؤنٹ کے لیے مختصر کوڈ SMS فعال ہے۔

3. میں دوہری توثیق کے لیے ٹیکسٹ پیغام اور سیکورٹی ایپ کے بیچ سوئچ کیسے کروں؟

- اپنی مسافر ایپ میں، بالائی بائیں کونے میں موجود مینیو کے آئیکن کو ٹیپ کریں
- 'سیٹنگز' اور پھر 'سیکورٹی' منتخب کریں
- 'دوہری توثیق' پر ٹیپ کریں
- ڈیلیوری کا طریقہ منتخب کرنے کے لیے 'ڈیلیوری کی سیٹنگز' کے ساتھ موجود 'ترمیم کریں' پر ٹیپ کریں

4. میں یہ توثیق کیسے کر سکتا/سکتی ہوں کہ دوہری توثیق سیٹ اپ کرنے کے لیے میں نے کون سی سیکورٹی ایپ استعمال کی تھی؟

سب سے پہلے، اپنے آلہ کو چیک کر کے دیکھیں کہ آیا اس میں کوئی سیکورٹی ایپس انسٹال ہیں اور پھر انہیں کھول کر چیک کریں کہ آیا پہلے Uber مسافر ایپ منسلک ہوئی تھی۔

اگر آپ کو معلوم نہ ہو کہ کیا تلاش کرنا چاہیئے تو کچھ عام طور پر استعمال ہونے والی ایپس یہ ہیں:

- Duo Mobile
- Google Authenticator
- LastPass