ہم مدد کے لیے موجود ہیں

دوہری توثیق آن کریں

اپنے اکاؤنٹ پر سیکورٹی کی اضافی تہ شامل کرنے کے لیے دوہری توثیق آن کریں۔ جب دوہری توثیق آن ہو تو آپ کو ہر بار Uber اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لیے اپنے پاس ورڈ کے ساتھ توثیقی کوڈ درج کرنا ہوگا۔

توثیقی کوڈز حاصل کرنے کے 2 طریقے ہیں:

1. Uber کی جانب سے ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے۔ اس کے لیے آپ کے اکاؤنٹ پر فون نمبر ہونا ضروری ہے۔
2. کوڈز جنریٹ کرنے کے لیے سیکورٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ آپ کو اس آپشن کے لیے اپنے اکاؤنٹ پر فون نمبر درکار نہیں ہے۔

اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں فون نمبر شامل نہیں کر سکتے تو براہ کرم مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں۔
چاہے آپ دوہری توثیق آن نہ بھی کریں تب بھی آپ کے اکاؤنٹ کی بہتر طور پر حفاظت کرنے کے لیے Uber کبھی کبھار اس کا تقاضا کر سکتی ہے۔ مثلاً، اگر آپ اپنے ڈیٹا کی نقل کی درخواست کریں یا اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا چاہتے ہوں تو Uber آپ کی شناخت کی توثیق کرنے کے لیے معلومات کا دوسرا حصہ پوچھے گی۔

دوہری توثیق آن کریں

1. اپنی مسافر ایپ کھولیں اور بالائی بائیں جانب موجود مینیو آئیکن پر ٹیپ کریں
2. 'سیٹنگز' اور پھر 'سیکورٹی' منتخب کریں
3. 'دوہری توثیق' پر ٹیپ کریں، پھر 'ابھی سیٹ اپ کریں' پر ٹیپ کریں
4. ایپ میں موجود باقی مراحل پر عمل کریں

دوہری توثیق آف کریں

اوپر موجود مراحل کو دہرائیں، لیکن جب آپ کو دوہری توثیق' کی سکرین دکھائی دے تو 'آف کریں' پر ٹیپ کریں۔

توثیقی کوڈز حاصل کرنے کے لیے مجھے کون سے آپشنز استعمال کرنے چاہئیں؟

ٹیکسٹ پیغام:

Uber دوہری توثیق سیٹ اپ کرنے کے لیے استعمال کردہ فون نمبر پر ٹیکسٹ پیغام میں توثیقی کوڈ بھیجے گی۔ معیاری پیغام رسانی اور ڈیٹا کے ریٹس لاگو ہوں گے۔

ذہن نشیں رہے کہ ممکن ہے کہ اگر آپ سفر کر رہے ہیں یا سیل سروس نہیں ہے تو ممکن ہے کہ آپ ٹیکسٹ پیغامات موصول نہ کر پائیں

سیکورٹی ایپ:

آپ کے توثیقی کوڈز سیکورٹی ایپ کے ذریعے جنریٹ ہوتے ہیں لہذا آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ فون نمبر منسلک ہونا ضروری نہیں ہے۔

یہ ایپس آف لائن کام کرتی ہیں لہذا اگر آپ اکثر سفر کرتے ہیں یا اپنے موبائل کے علاوہ مختلف آلات سے سفر کی درخواست کرتے ہیں تو یہ اچھا آپشن ہے۔

بیک اپ کوڈز کیا ہیں؟

اگر آپ کو توثیقی کوڈز نہیں مل رہے تو آپ بیک اپ کوڈز کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں سائن ان کر سکتے ہیں۔

ہم اس بات کو سراہتے ہیں کہ آپ دوہری توثیق سیٹ اپ کرنے کے بعد اپنے بیک اپ کوڈز کسی محفوظ جگہ سنبھال کر رکھیں اور اسٹور کر لیں۔ اگر آپ کا فون کھو جاتا ہے اور اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ کوڈز آپ کو اپنے Uber اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے میں مدد کریں گے۔

بیک اپ کوڈ کے ذریعے سائن ان کریں

1. اپ جس اسکرین پر توثیقی کوڈ درج کرتے ہیں وہاں 'مجھے پریشانی کا سامنا ہے' پر ٹیپ کریں
2. 'بیک اپ کوڈ استعمال کریں' منتخب کریں اور اپنے محفوظ کردہ بیک اپ کوڈز میں سے کوئی ایک درج کریں

بیک اپ کوڈز صرف ایک بار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے سبھی کوڈز استعمال کر لیتے ہیں اور نئے کوڈز حاصل کرنے کے لیے سائن ان نہیں کر سکتے تو آپ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے سپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
دوہری توثیق کے حوالے سے مزید مدد کے لیے، مندرجہ ذیل مضمون دیکھیں: