ہم مدد کے لیے موجود ہیں

میرا Uber اکاؤنٹ حذف کریں

آپ ذیل میں موجود مراحل استعمال کر کے Uber ایپ یا ویب پر سے اپنا اکاؤنٹ حذف کر سکتے ہیں.

براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اگر آپ کے پاس اکاؤنٹ کی وہی تفصیلات استعمال کرنے والا Uber Eats اکاؤنٹ ہے تو آپ کی درخواست مکمل ہونے کے بعد اسے بھی حذف کر دیا جائے گا۔

اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے سے پہلے Uber آپ سے عارضی توثیقی کوڈ کے ذریعے اپنی شناخت کی توثیق کرنے کا کہے گا. اس کے لیے یہ ضروری ہو سکتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے فون نمبر منسلک ہو۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں فون نمبر شامل نہیں کر سکتے تو ذیل میں موجود لنک کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں:
اپنا اکاؤنٹ ایپ سے حذف کر دیں

1. Uber ایپ کھولیں اور بالائی بائیں جانب مینو آئیکن پر ٹیپ کریں
2. 'سیٹنگز' اور پھر 'رازداری کی سیٹنگز' منتخب کریں
3. ‘اکاؤنٹ حذف کریں’ کو ٹیپ کریں
4. کارروائی مکمل کرنے کے لیے ایپ میں موجود باقی اقدامات پر عمل کریں

اپنا اکاؤںٹ ویب سے حذف کریں

مندرجہ ذیل لنک کھولیں اور سائن ان کریں۔ اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے کے مراحل کے لیے آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔
اوپر موجود کسی بھی عمل کو مکمل کر لینے کے بعد آپ کا اکاؤنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔ 30 دن کے بعد اسے مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا اور غیر استعمال شدہ کریڈٹس، پروموشنز یا انعامات ہٹا دیے جائیں گے۔

Uber اکاؤنٹ حذف کرنے کے بعد بھی ایسی کچھ معلومات رکھ سکتی ہے جو قانون کی طرف سے مطلوب ہیں یا جن کی اجازت ہے۔

اگر آپ اپنا فیصلہ تبدیل کر لیتے ہیں اور اپنا اکاؤنٹ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو غیر فعالیت کے 30 دن کے اندر Uber.com میں سائن ان کر کے اسے بحال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے میں پریشانی کا سامنا ہو تو ذیل میں موجود لنک کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں: