VoiceOver کے ساتھ مینو نیویگیٹ کریں

VoiceOver کے ساتھ ایپ نیویگیٹ کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں اور مینو کھولنے کے لیے اپنی سکرین کے بالائی بائیں حصے پر دو بار ٹیپ کریں۔ مندرجہ ذیل آپشنز اوپر سے نیچے تک ظاہر ہوں گے:

آپ کے ٹرپس - اس سیکشن میں آپ کے گزشتہ سفر مندرج ہیں یا آپ آئندہ کے، شیڈول کردہ سفر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی سفر کی سرگزشت میں سوائپ کرنے کے لیے تین انگلیاں استعمال کریں۔ ٹرپ کے حوالے سے مدد حاصل کرنے تاثرات جمع کرانے یا ٹرپ کی رسید ملاحظہ کرنے کے لیے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

والٹ - اس سیکشن میں آپ ادائیگی کا طریقہ شامل یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں

مدد - اپنے سوالات کے جواب کے لیے مضامین دیکھیں۔ آپ اس سیکشن میں رسائی کی خصوصیات سے متعلق تاثرات بھی جمع کروا سکتے ہیں

مفت سفر - اس سیکشن میں محفوظ ذاتی دعوتی کوڈ کے ذریعے دوسروں کو ایپ استعمال کرنے کے لیے مدعو کریں

سیٹنگز - اپنے رابطے کی معلومات اپ ڈیٹ کریں، پسندیدہ مقامات جیسے کہ گھر یا دفتر سیٹ کریں یا ٹرپ سے پہلے یا ٹرپ کے دوران اپنا مقام فوری طور پر شیئر کرنے کے لیے رابطے شامل کریں

سپورٹ سے رابطہ کریں

اگر رسائی سے متعلق آپ کے سوالات یا تاثرات ہیں تو مینو کے ‘مدد’ سیکشن میں ‘ایکسیسیبلٹی’ کو ٹیپ کر کے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ مینو کے 'آپ کے ٹرپس' سیکشن سے مخصوص ٹرپ منتخب کر کے اس سے متعلق کسی بھی دیگر مسئلے کی رپورٹ کریں۔ اگلی سکرین سے، کسی مسئلے کو رپورٹ کرنے کے لیے آپ مختلف آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔