Android پر محفوظ کردہ مقامات کو شامل کرنا

آپ ایپ میں وہ مقامات شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ اکثر جاتے ہیں، جیسے آپ کے کام کی جگہ یا گھر۔

اپنے گھر یا کام کی جگہ کا پتہ محفوظ کرنے کے لیے:

  1. مرکزی اسکرین سے، 'اکاؤنٹ' کو منتخب کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. 'گھر شامل کریں' یا 'کام کی جگہ شامل کریں' پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنے گھر یا کام کی جگہ کا پتہ درج کریں۔

جملہ پتے پسندیدہ والی فہرست میں ظاہر ہوں گے جو آپ کی ایپ کے اکاؤنٹ کی سیٹنگز والے سیکشن میں موجود ہے۔

کام کی جگہ یا گھر کو پسندیدہ سے ہٹانے کے لیے:

  1. مرکزی اسکرین سے، 'اکاؤنٹ' کو منتخب کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. 'گھر' یا 'کام کی جگہ' کے آگے موجود 'حذف کریں' پر ٹیپ کریں۔

دیگر محفوظ کردہ مقامات کو شامل کرنا اور ہٹانا

کسی منزل پر جانے کے لیے ٹرپ لینے کے بعد، آپ کو اپنی ایپ فیڈ میں ایک 'اس منزل کو محفوظ کریں' والا کارڈ نظر آئے گا۔

  1. 'محفوظ کردہ مقامات میں شامل کریں' پر ٹیپ کریں۔
  2. اُس جگہ کا نام یا عرفی نام ٹائپ کریں (جیسے 'شاکر کا گھر' یا 'پالتو جانوروں کی دکان')
  3. 'محفوظ کریں' پر ٹیپ کریں۔

سیٹنگز سے کسی محفوظ کردہ جگہ کو شامل کرنے کے لیے:

  1. مرکزی اسکرین سے، 'اکاؤنٹ' کو منتخب کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. 'مزید محفوظ کردہ مقامات' اور پھر 'محفوظ کردہ مقام شامل کریں' پر ٹیپ کریں۔
  4. اُس مقام کا پتہ درج کریں جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
  5. اُس جگہ کا نام یا عرفی نام ٹائپ کریں (جیسے 'شاکر کا گھر' یا 'پالتو جانوروں کی دکان')۔
  6. 'محفوظ کریں' پر ٹیپ کریں۔

کسی محفوظ کردہ مقام کو ہٹانے کے لیے:

  1. مرکزی اسکرین سے، 'اکاؤنٹ' کو منتخب کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. 'مزید محفوظ کردہ مقامات' پر ٹیپ کریں۔
  4. جس جگہ کو آپ ہٹانا چاہتے ہیں اس کے آگے تین نقطوں کو ٹیپ کریں۔
  5. 'ہٹائیں' کو منتخب کریں۔