اپنا آئٹم واپس حاصل کرنے کے لیے ٹپس

اگر کسی ٹرپ میں آپ کا آئٹم گم ہوگیا ہو تو اسے واپس حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ ڈرائیور سے براہ راست رابطہ کرنا ہو سکتا ہے۔ توثیق کریں کہ آیا ان کے پاس آپ کا آئٹم ہے، پھر اسے واپس حاصل کرنے کے لیے وقت اور جگہ طے کریں۔

اپنے ڈرائیور سے رابطہ کرنے کے لیے درج ذیل پر ٹیپ کریں۔

ممکن ہے کہ ڈرائیورز گاڑی چلانے میں مصروف ہوں اور فوراً جواب نہ دے پائیں، لہذا براہ کرم تحمل سے کام لیں۔ اگر ڈرائیور آپ کی کال پِک نہیں کرتا ہے تو ایک صوتی میل کے ذریعہ اپنے آئٹم کی تفصیل اور آپ سے رابطہ کرنے کا بہترین طریقہ اسے بھیج دیں۔

یاد رکھیں کہ ٹرپ مکمل ہونے کے بعد گاڑی میں چھوٹے ہوئے آئٹمز کے لیے نہ تو ہم ذمہ دار ہیں اور نہ ہی ڈرائیورز۔

ہم یہ گارنٹی نہیں دے سکتے کہ ڈرائیور کے پاس آپ کا آئٹم موجود ہے یا وہ آپ کو ڈیلیور کر سکتا ہے، نیز ہم ٹرپ میں گم ہونے والے آئٹمز کے عوض انشورنس، معاوضہ یا متبادل آئٹمز فراہم نہیں کر سکتے۔

گمشدہ آئٹم کی واپسی کی فیس

جب آپ یا ڈرائیور ہمیں مطلع کریں گے کہ آپ کا آئٹم واپس کر دیا گیا ہے تو ہم آپ کے اکاؤنٹ سے فیس (رقم ہر ملک میں مختلف ہوتی ہے) وصول کر کے رسید بھیج سکتے ہیں۔ یہ پوری فیس ڈرائیور کو اس وقت کے لیے دی جاتی ہے جو اس نے آپ کے آئٹم کو واپس کرنے کے لیے اپنے ذاتی شیڈول سے نکالا ہو۔

ملاقات کے لیے وقت اور جگہ طے کر لیں

جب ڈرائیور توثیق کر دے کہ اس کے پاس آپ کا آئٹم ہے، تو ملاقات کے لیے ایسا وقت اور جگہ طے کریں جس میں سب کو آسانی ہو۔ ہم کسی محفوظ، عوامی مقام پر ملاقات کرنا تجویز کرتے ہیں۔

اگرچہ ہم پورے خلوص کے ساتھ امید کرتے ہیں کہ آپ اپنا آئٹم جلد ہی واپس حاصل کریں تاہم ٹرپ مکمل ہو جانے کے بعد نہ تو Uber نہ ہی ڈرائیورز گاڑی میں رہ جانے والے کسی بھی آئٹم کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ہم مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں لیکن ہم ضمانت نہیں دے سکتے کہ کسی ڈرائیور کے پاس آپ کا آئٹم موجود ہے یا یہ کہ وہ آپ کو ڈیلیور کر سکے گا کیونکہ وہ آزاد کنٹریکٹرز ہیں۔