COVID-19 کی زد میں آنے سے متعلق رہنمائی

COVID-19 ٹیسٹ کا نتجہ مثبت آنے پر میں دوسروں کو کیسے مطلع کر سکتا ہوں کہ شاید میں زد میں آیا ہوں؟

براہ کرم اپنے مقامی محکمہ صحت کو رپورٹ کریں اور ان کی موجودہ رہنمائی پر عمل کریں۔ ہم پبلک ہیلتھ تنظیموں کی رپورٹس پر انحصار کرتے ہیں اور رابطوں کو ٹریس کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ہمارے پاس ایک طریقہ کار موجود ہے۔

میں ایک حالیہ ٹرپ پر COVID-19 کی زد میں آیا تھا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ زد میں آئے ہیں تو براہ کرم اپنے مقامی محکمہ صحت سے رابطہ کریں اور ان کی اپ ٹو ڈیٹ رہنمائی پر عمل کریں۔

Uber پھیلاؤ کو کم کرنے کے مقصد سے ڈرائیورز اور کوریئرز کو سپورٹ کرنے کے لیے صحت اور تحفظ کی سپلائیز فراہم کر رہی ہے۔ اگر آپ کا COVID-19 کے لیے ٹیسٹ مثبت آیا ہے، یا آپ میں اس کی علامات ہیں، تو جان بوجھ کر ہمارے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے۔ ہم نے ماسک پہننے، پچھلی سیٹ پر بیٹھنے اور جب ممکن ہو تو کار کو ہوادار کرنے کی اہمیت پر زور دینا جاری رکھا ہوا ہے۔

دنیا بھر کی کمیونٹیز کو سپورٹ کرنے کے Uber کے عزم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ ہمارا کورونا وائرس سے متعلق وسائل اور اپ ڈیٹس کا صفحہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔