کاروبار مخصوص تقاضوں پر پورا اترنے والے سفر یا Uber Eats کے آرڈرز کی خاطر کریڈٹ دینے کے لیے واؤچرز فراہم کر سکتے ہیں۔ ایپ آپ کو بتائے گی کہ آیا آپ کا واؤچر صرف سفر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر اسے سفر اور آرڈرز دونوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ Uber for Business استعمال کرنے والے کوئی ایڈمن یا کوآرڈینیٹر ہیں؟ Uber for Business کے امدادی مرکز پر واؤچرز کا انتظام کرنے میں مدد حاصل کریں۔
اپنا ذاتی پروفائل استعمال کرنا یقینی بنائیں۔ واؤچرز کاروباری پروفائل پر کام نہیں کرتے۔
نوٹ فرمائیں کہ: واؤچرز صرف ٹرپ یا آرڈر کی قیمت پر لاگو ہوتے ہیں۔ آپ کے ڈرائیور کی ٹپس اور واؤچر کی رقم سے متجاوز رقوم آپ کے ذاتی ادائیگی کے طریقہ پر چارج ہوں گی۔
نوٹ فرمائیں کہ: اگر آپ کے پاس ایک سے زائد مسافر کی پروفائل ہیں تو آپ کو ٹرپ پر واؤچر استعمال کرنے سے پہلے واؤچر والی پروفائل منتخب کرنی ہو گی۔