ہم مدد کے لیے موجود ہیں

iOS میں محفوظ کردہ مقامات کو شامل کرنا

آپ Uber ایپ میں وہ مقامات شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ اکثر جاتے ہیں، جیسا کہ دفتر یا گھر۔

دفتر یا گھر کو پسندیدہ میں شامل کریں
اگر آپ اپنے گھر یا دفتر کا پتہ محفوظ کرنا چاہتے ہوں تو:
1. ایپ میں مینو کے آئیکن کو ٹیپ کریں
2. ”سیٹنگز“ کو ٹیپ کریں
3. 'گھر شامل کریں' یا 'دفتر شامل کریں' کو ٹیپ کریں
4. اپنے گھر یا دفتر کا پتہ درج کریں
پتے آپ کی ایپ کے اکاؤنٹ سیٹنگز سیکشن کی پسندیدہ کی فہرست میں ظاہر ہوں گے۔

دفتر یا گھر کو پسندیدہ سے ہٹائیں
1. ایپ میں مینو کے آئیکن کو ٹیپ کریں
2. ”سیٹنگز“ کو ٹیپ کریں
3. وہ مقام منتخب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں (دفتر یا گھر) اور حذف کرنے کے لیے اسے بائیں طرف سلائیڈ کریں

محفوظ شدہ مقامات میں منزل شامل کریں
منزل تک ٹرپ لینے کے بعد آپ کو اپنی ایپ فیڈ میں 'اس منزل کو محفوظ کریں' کارڈ دکھائی دے گا۔ اسے محفوظ کرنے کے لیے:
1. 'محفوظ کردہ مقامات میں شامل کریں' کو ٹیپ کریں
2. مقام کا نام یا عرفی نام لکھیں (جیسا کہ 'شاکر کا گھر' یا 'جانوروں کی دکان')
3. 'مقام محفوظ کریں' پر ٹیپ کریں
نوٹ: کسی منزل کو محفوظ کردہ مقام کے بطور شامل کرنا اس منزل کا ٹرپ کرنے کے بعد ہی دستیاب ہوگا۔

محفوظ کردہ جگہ کو ہٹائیں
اگر آپ محفوظ کردہ مقامات سے کسی منزل کو ہٹانا چاہتے ہیں تو:
1. ایپ میں مینو کے آئیکن کو ٹیپ کریں
2. ”سیٹنگز“ کو ٹیپ کریں
3. 'مزید محفوظ کردہ مقامات' کو ٹیپ کریں
4. جس مقام کو آپ حذف کرنا چاہتے ہیں اس کے سامنے موجود X کو ٹیپ کریں
5. 'محفوظ کردہ مقام ہٹائیں' کو منتخب کریں