iOS میں محفوظ کردہ مقامات کو شامل کرنا

آپ ایپ میں وہ مقامات شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ اکثر جاتے ہیں، جیسے آپ کے کام کی جگہ یا گھر۔

اپنے گھر یا کام کی جگہ کا پتہ محفوظ کرنے کے لیے:

  1. ایپ میں "اکاؤنٹ" پر ٹیپ کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. 'گھر شامل کریں' یا 'کام کی جگہ شامل کریں' پر ٹیپ کریں۔
  4. پتہ درج کریں۔

جملہ پتے پسندیدہ والی فہرست میں ظاہر ہوں گے جو آپ کی ایپ کے سیٹنگز والے سیکشن میں موجود ہے۔

کام کی جگہ یا گھر کو پسندیدہ سے ہٹانے کے لیے:

  1. ایپ میں "اکاؤنٹ" پر ٹیپ کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. جس مقام کو آپ حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں اور بائیں طرف سلائیڈ کریں۔

محفوظ کردہ مقامات پر منزلیں شامل کرنا اور ہٹانا

کسی منزل کا سفر کرنے کے بعد، آپ کو اپنی ایپ فیڈ میں اس منزل کو محفوظ کریں کارڈ نظر آئے گا۔

محفوظ کردہ مقام شامل کرنے کے لیے:

  1. "محفوظ کردہ مقامات میں شامل کریں" پر ٹیپ کریں۔
  2. اُس جگہ کا نام یا عرفی نام ٹائپ کریں (جیسے 'شاکر کا گھر' یا 'پالتو جانوروں کی دکان')
  3. "مقام محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔

کسی منزل کو محفوظ کردہ مقام کے بطور شامل کرنا اس منزل کا ٹرپ کرنے کے بعد ہی دستیاب ہوگا۔

کسی محفوظ کردہ مقام کو ہٹانے کے لیے:

  1. ایپ میں "اکاؤنٹ" پر ٹیپ کریں۔
  2. 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں۔
  3. "مزید محفوظ کردہ مقامات" پر ٹیپ کریں۔
  4. اس جگہ پر ٹیپ کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں۔
  5. "حذف کریں" پر ٹیپ کریں۔