اپنے Uber اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنا

جعلسازی کیا ہے؟

جعلسازی آپ سے آپ کے Uber اکاؤنٹ کی معلومات (ای میل، فون نمبر یا پاس ورڈ) لینے کے لیے دھوکہ دینے کی کوشش کا نام ہے۔ جعلسازی کی کوششیں اکثر جعلی لاگ ان صفحے پر لے جانے والے لنک یا منسلکات پر مشتمل غیر مطلوبہ ای میل یا SMS کے ذریعے کی جاتی ہیں۔ Uber کے ملازمین کبھی بھی آپ سے ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کر کے آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات، بشمول آپ کے پاس ورڈ یا ای میل پتے، کی درخواست نہیں کریں گے۔

اگر آپ کو اپنے Uber اکاؤنٹ کا ای میل یا پاس ورڈ درج کرنے کے لیے کہا جاتا ہے تو یقینی بنائیں کہ جو URL آپ کے براؤزر کے ایڈریس بار میں دکھائی دے رہا ہے وہ https://www.uber.com ہے۔

اگر جعلسازی کا شبہ ہو تو کیا کیا جائے

اگر آپ کو کوئی پیغام موصول ہوتا ہے جس کے Uber کی طرف سے ہونے کا دعویٰ ہو اور جس میں آپ کو ایسے بیرونی لنک پر جانے کے لیے کہا جائے جو https://www.uber.com کی طرف سے نہ ہو تو لنک پر کلک نہ کریں اور اس کے جواب میں کسی قسم کی معلومات نہ دیں۔

آپ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں

  • ایسا منفرد پاس ورڈ استعمال کریں جو آپ دوسری ویب سائٹس پر استعمال نہیں کرتے
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ورڈ میں کم از کم 10 کریکٹرز، چھوٹے اور بڑے حروف، ہندسے اور کم از کم ایک علامت شامل ہو
  • اپنی لاگ ان کی معلومات صرف https://www.uber.com پر فراہم کریں
  • یقینی بنائیں کہ آپ کے کمپیوٹر میں تازہ ترین اپ ڈیٹس اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر موجود ہیں