TalkBack کے ساتھ مینو نیویگیٹ کریں

TalkBack کے ساتھ ایپ مینو نیویگیٹ کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں اور مینو کھولنے کے لیے اپنی اسکرین کے بالائی بائیں حصے کو دو بار ٹیپ کریں۔ مندرجہ ذیل آپشنز اوپر سے نیچے تک ظاہر ہوں گے:

آپ کے ٹرپس - اس سیکشن میں آپ کے گزشتہ سفر مندرج ہیں یا آپ آئندہ کے، شیڈول کردہ سفر دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی سفر کی سرگزشت میں سوائپ کرنے کے لیے دو انگلیوں کا استعمال کریں۔ ٹرپ کے حوالے سے مدد حاصل کرنے، تاثرات جمع کرانے یا ٹرپ کی رسید ملاحظہ کرنے کے لیے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

ادائیگی - اس سیکشن میں آپ ادائیگی کا طریقہ شامل یا اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں

مدد - ایپ سے متعلق اپنے سوالات کے جواب کے لیے مضامین دیکھیں۔ آپ اس سیکشن میں رسائی کی خصوصیات سے متعلق تاثرات بھی جمع کروا سکتے ہیں

مفت سفر - اس سیکشن میں محفوظ ذاتی دعوتی کوڈ کے ذریعے دوسروں کو ایپ استعمال کرنے کے لیے مدعو کریں

سیٹنگز - اپنے رابطے کی معلومات اپ ڈیٹ کریں، پسندیدہ مقامات جیسے کہ گھر یا دفتر سیٹ کریں یا ٹرپ سے پہلے یا ٹرپ کے دوران اپنا مقام فوری طور پر شیئر کرنے کے لیے رابطے شامل کریں

سپورٹ سے رابطہ کریں

اگر آپ کے رسائی سے متعلق سوالات یا تاثرات ہیں تو مینو کے ‘مدد’ سیکشن میں موجود 'رسائی' کے تحت انہیں جمع کروا سکتے ہیں۔ مینو کے 'آپ کے ٹرپس' سیکشن سے مخصوص ٹرپ منتخب کر کے اس سے متعلق کسی بھی دیگر مسئلے کی رپورٹ کریں۔ نتیجہ کی اسکرین سے، کسی مسئلہ کی رپورٹ کرنے کے لیے آپ مختلف آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔