Apple Pay کے ساتھ ادائیگی کرنا

اگر آپ اپنے iOS ڈیوائس پر Apple Pay سیٹ اپ کرتے ہیں اور اس میں کریڈٹ کارڈ یا نقد بیلنس شامل کرتے ہیں تو آپ Apple Pay کے ذریعے سفر کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Apple Pay کو اپنے Uber اکاؤنٹ میں شامل کیے جانے کی توثیق کرنے کے لیے:

  1. اپنی Uber ایپ کا مینیو کھولیں اور "والٹ" پر ٹیپ کریں۔
  2. "ادائیگی کے طریقے" کے تحت آپ کو Apple Pay کا لوگو نظر آئے گا۔

اگر آپ کو Apple Pay کا لوگو نظر نہیں آتا ہے تو یقینی بنائیں کہ آپ نے Apple Pay Cashکو فعال کیا ہوا ہے یا اپنے Apple Pay اکاؤنٹ میں ایک درست کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ شامل کیا ہوا ہے۔

Apple Pay کے ذریعے سفر کی ادائیگی کرنے کا طریقہ:

  1. "کہاں جانا ہے؟" میں اپنی منزل کا پتہ درج کریں
  2. اپنی گاڑی کا آپشن منتخب کریں پھر منتخب کردہ ادائیگی کا ڈیفالٹ طریقے پر ٹیپ کریں۔
  3. ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، پھر "X" پر ٹیپ کریں۔
  4. "توثیق کریں" پر ٹیپ کریں اور اپنی درخواست کو مکمل کرنے کے لیے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔