مسافروں کے لیے رازداری کا تحفظ

Uber میں، ہم آپ کے اعتماد کی قدر کرتے ہیں اور یہ شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی رازداری کی حفاظت کے لیے کس طرح مدد کرتے ہیں۔

ڈرائیورز کبھی نہیں دیکھتے:

  • آپ کا آخری نام
  • آپ کا فون نمبر، چاہے آپ Uber ایپ کے ذریعے ڈرائیور کو کال یا ٹیکسٹ کریں
  • آپ جو درجہ بندی انہیں دیتے ہیں
  • آپ کی پروفائل تصویر

زیادہ تر مارکیٹس میں ڈرائیورز ٹرپ قبول کرنے سے پہلے صرف آپ کا تخمینی پک اپ کا مقام ہی دیکھتے ہیں۔ ٹرپ ختم ہونے کے بعد، پتہ کی تفصیلات ہٹا دی جاتی ہیں اور ڈرائیورز کو صرف آپ کا تخمینی پک اپ اور ڈراپ آف کا مقام نظر آتا ہے۔

ڈرائیورز کو دکھایا جانے والا پک اپ اور ڈراپ آف کے تخمینی مقام کی قسم آپ کی مارکیٹ میں پتوں کی ساخت، مقامی ضوابط اور ڈرائیور لائلٹی پروگرامز کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ مقام کے تخمینی فارمیٹس کی کچھ مثالیں یہ ہیں: کراس اسٹریٹ، اسٹریٹ کا نام، دلچسپی کا مرکز اور خصوصی فارمیٹس جیسے کہ ٹرمینل اور اس دروازے کا نمبر جس پر آپ ایئر پورٹ پر پک اپ کے لیے ملنا چاہتے ہیں۔

Uber کے ساتھ اپنا مقام شیئر کرنا

Uber ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنی ڈیوائس کے مقام کی سروسز آن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم، کچھ خصوصیات کے کام کرنے مثلاً بھروسہ مند روابط کے ساتھ اپنی ٹرپ شیئر کرنے کے لیے مقام کی معلومات مطلوب ہوتی ہیں۔

اگر آپ مقام کی سروسز استعمال نہیں کرتے تو بھی ایپ میں اپنے پک اپ اور ڈراپ آف کے مقامات مینوئل طریقے سے درج کر کے Uber استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ پتہ کے بجائے کراس اسٹریٹس یا لینڈ مارکس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی Uber ایپ کی رازداری کی سیٹنگز میں یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ مقام کی سروسز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے پک اپ کا مقام اپنے ڈرائیور کے ساتھ شیئر کرنا

اگر آپ کی ڈیوائس Uber کے ساتھ آپ کا مقام شیئر کرنے کے لیے سیٹ ہے تو آپ اپنے ڈرائیور کے ساتھ اپنے لائیو پک اپ کا مقام شیئر کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ لائیو مقام کی شیئرنگ فعال ہو جانے پر آپ کا مقام صرف تبھی آپ کے ڈرائیور کے ساتھ شیئر کیا جائے گا جب وہ آپ کے پک اپ کے مقام کے قریب ہوگا اور ETA 3 منٹ سے کم ہوگا۔

یہ خصوصیت بطور ڈیفالٹ آن ہوتی ہے، لیکن آپ پک اپ کے دوران کبھی بھی اس خصوصیت کو موقوف یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی سیٹنگز میں اس خصوصیت کو آن اور آف بھی کر سکتے ہیں۔

اپنا ڈیٹا دیکھیں، ڈاؤن لوڈ یا حذف کریں

آپ اپنے اکاؤنٹ کی معلومات کا ایک آن لائن خلاصہ دریافت کر سکتے ہیں، جس میں یہ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں:

  • ایپ میں گفتگو
  • لی گئی ٹرپس کی تعداد
  • Uber Eats آرڈر کی تفصیلات

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ اپنے ڈیٹا کی ایک کاپی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

آپ کا Uber اکاؤنٹ حذف کرنے سے آپ کا ڈیٹا Uber کے سسٹمز سے حذف ہو جاتا ہے۔ تاہم اکاؤنٹ حذف کرنے کے بعد بھی Uber کچھ ایسی معلومات رکھ سکتی ہے جو قانون کی رو سے مطلوب ہیں یا جن کی اجازت ہے۔