TalkBack آن کرکے سفر کی درخواست کرنے کا طریقہ یہ ہے:
- "کہاں جانا ہے" باکس کو ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں۔ اپنی منزل درج کریں یا مجوزہ منازل کی فہرست سے انتخاب کریں۔
- آپ کا پک اپ کا مقام خودکار طور پر آپ کے GPS مقام پر سیٹ ہے۔ اسے تبدیل کرنے کے لیے، اپنے پک اپ کے مقام پر ٹیپ کریں، پھر اپنے مقام میں ترمیم کرنے کے لیے اسے دو بار ٹیپ کریں۔
- اپنے علاقے میں دستیاب گاڑی کے آپشنز پر سوائپ کرنے کے لیے دو انگلیوں کا استعمال کریں۔ اپنے سفر کے لیے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی خاطر ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں۔
- اپنے سفر کی درخواست کرنے کے لیے اسکرین کے نچلے حصے پر "پک اپ کی توثیق کریں" کو ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں
- جب آپ کا ڈرائیور پہنچ جائے گا تو آپ کو ایک نوٹیفکیشن موصول ہو گا۔ پیغام باآواز بلند پڑھا جائے گا۔
- مندرجہ ذیل آپشنز تک رسائی کے لیے اپنی اسکرین کے نچلے حصے میں موجود بار کو ایک اور پھر دو مرتبہ ٹیپ کریں:
- اپنے ڈرائیور سے رابطہ کریں - اپنے ڈرائیور کے فون نمبر پر کال کرنے یا مفت کال کرنے کے لیے دائرہ نما فون آئیکن پر ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں
- اپنا سفر منسوخ کریں - ''منسوخ کریں'' پر ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں، پھر توثیق کرنے کے لیے ''ہاں، منسوخ کریں'' پر ایک بار اور پھر دو بار ٹیپ کریں۔
- اپنا اسٹیٹس شیئر کریں - ''اسٹیٹس شیئر کریں'' بٹن پر ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں اور پھر اپنے رابطوں کی فہرست سے لوگوں کو منتخب کریں۔ Uber آپ کا سفر ٹریک کرنے کے لیے ان رابطوں کو ایک لنک ٹیکسٹ کرتا ہے۔
- کرایہ تقسیم کریں - ''منقسم کرایہ'' بٹن پر ایک بار، پھر دو بار ٹیپ کریں اور رابطہ منتخب کریں