Uber کیسے کام کرتی ہے؟

Uber ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہے۔ ہماری اسمارٹ فون ایپس ڈرائیورز اور مسافروں کو منسلک کرتی ہیں۔

Uber جن شہروں میں آپریٹ کرتی ہے ان میں سفر کی درخواست کرنے کے لیے ایپ استعمال کریں۔ جب کوئی نزدیک موجود ڈرائیور آپ کی درخواست قبول کرتا ہے تو ایپ ڈرائیور کے لیے آپ کے پک اپ کے مقام پر پہنچنے کا تخمینی وقت دکھاتی ہے۔ جب ڈرائیور پہنچنے والا ہوتا ہے تو ایپ آپ کو مطلع کرتی ہے۔

ایپ اس ڈرائیور کے بارے میں معلومات بشمول پہلا نام، گاڑی کی قسم اور لائسنس پلیٹ نمبر فراہم کرتی ہے جس کے ساتھ آپ سفر کریں گے ۔ یہ معلومات آپ دونوں کو پک اپ کے مقام پر رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

سفر سے پہلے یا دوران سفر کسی بھی وقت اپنی مرضی کی منزل درج کرنے کے لیے ایپ استعمال کریں۔ اگر آپ کا کوئی ترجیحی راستہ ہے تو مل کر ڈائریکشنز کے حوالے سے بات کرنا مددگار رہے گا۔

آپ کا ٹرپ اس وقت ختم ہو جاتا ہے جب آپ اپنی منزل پر پہنچ کر اپنی گاڑی سے باہر نکل جاتے ہیں۔ آپ کے کرایہ کا حساب خود کار طریقے سے لگایا جاتا ہے اور پھر خودکار طور پر ہی اسے آپ کے Uber اکاؤنٹ سے منسلک ادائیگی کے طریقے پر چارج کیا جاتا ہے۔

چند شہروں میں Uber آپ کو اپنے کرایے کی نقد ادائیگی کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ سفر کی درخواست کرنے سے پہلے یہ آپشن منتخب کرنا ضروری ہے۔

ٹرپ ختم ہونے کے فوراً بعد ایپ آپ سے 1 تا 5 اسٹارز کے درمیان ڈرائیور کی درجہ بندی کرنے کا کہے گی۔ ڈرائیورز سے بھی مسافروں کی درجہ بندی کرنے کا کہا جاتا ہے۔ Uber کا تاثرات کا سسٹم ہر ایک کے لیے عزت اور احتساب جیسے اقدار پر مبنی کمیونٹی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

امدادی مرکز کے دیگر موضوعات دریافت کر کے Uber کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مزید جانیں۔ آپ مخصوص سوالات و جوابات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔