اپنا مقام شیئر کرنا

مسافر اپنا مقام شیئر کرکے اپنے ڈرائیورز کو اپنی صحیح جگہ دکھا سکتے ہیں۔ جب آپ پک اپ کے مقام کی جانب جا رہے ہوتے ہیں تو اس خصوصیت سے آپ کے ڈرائیور کو آپ کو تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کا طریقہ کار کیا ہے

جب آپ کا ڈرائیور پک اپ کے مقام پر پہنچتا ہے تو اسے اپنے نقشے پر ایک اضافی آئیکن دکھائی دے گا جو نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کہاں ہیں۔ آپ کا ٹرپ شروع ہونے کے بعد آپ کا ڈرائیور آپ کا مقام دیکھ نہیں سکے گا۔

مقام کی شیئرنگ آن یا آف کریں

آپ نقشے کی اسکرین کے نیچے دائیں جانب موجود ٹوگل کا استعمال کرکے اس خصوصیت کو آن/آف پر سوئچ کر سکتے ہیں۔

آپ اسے سیٹنگز سے بھی آن یا آف کر سکتے ہیں:

  1. مرکزی اسکرین سے، "اکاؤنٹ" > "سیٹنگز" > "رازداری" > "مقام" کو منتخب کریں۔
  2. اسے آن یا آف کرنے کے لیے "اپنے ڈرائیور کے ساتھ مقام شیئر کریں" ٹوگل کو منتخب کریں۔