اپنے اکاؤنٹ پر ادائيگی کا طریقہ اپ ڈیٹ کرنا

پسندیدہ ادائیگی کا طریقہ شامل اور منتخب کرنے سے آپ سفر کی درخواست کر سکیں گے۔ آپ ادائیگی کے طریقے شامل کر سکتے ہیں جس میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز، PayPal، Venmo، ڈیجیٹل والیٹس اور Uber گفٹ کارڈز شامل ہیں۔ جب سفر مکمل ہو جاتا ہے تو آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے ذریعے وصولی کی جاتی ہے۔

سفر کے دوران، ادائیگی کا پسندیدہ طریقہ منتخب کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ایپ کا استعمال کریں۔ ٹرپ مکمل ہونے سے پہلے اپنی ایپ کے نیچے سے اوپر کی جانب سوائپ کریں اور اپنے پسندیدہ ادائیگی کے طریقے پر ٹیپ کریں۔

ادائیگی کا طریقہ شامل کریں

  1. اپنی ایپ کے مینیو سے ''والٹ'' کو منتخب کریں۔
  2. "ادائیگی کا طریقہ شامل کریں" پر ٹیپ کریں۔
  3. کارڈ کی معلومات مینوئل طور پر درج کرکے، کارڈ اسکین کرکے، یا ادائیگی کی متبادل قسم شامل کرکے ادائیگی کا طریقہ شامل کریں۔

کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اسکین کریں

  1. کارڈ اسکین کرنے کے لیے، کیمرہ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ آپ کا فون Uber ایپ کے لیے کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت طلب کر سکتا ہے۔
  2. اپنے کارڈ کو اپنے فون کی اسکرین کے درمیان میں رکھیں یہاں تک کہ تمام 4 کنارے سبز رنگ سے چمکنے لگیں۔ ابھرے ہوئے حروف اور نمبرز والے کارڈز کو اسکین کرنا عموماً بہت آسان ہوتا ہے۔
  3. کارڈ کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ، CVV نمبر، اور بلنگ کا ZIP یا پوسٹل کوڈ درج کریں۔
  4. "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔

مینوئل طور پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ شامل کریں

  1. اپنے کارڈ کا نمبر درج کریں۔
  2. معیاد ختم ہونے کی تاریخ، CVV نمبر، اور بلنگ ZIP یا پوسٹل کوڈ درج کریں۔
  3. "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔

کارڈ کی معلومات اپ ڈیٹ کریں

آپ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی اختتامی تاریخ، CVV نمبر اور بلنگ ZIP یا پوسٹل کوڈ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس Uber for Business پروفائل ہے تو آپ اپنے مینیو سے سیٹنگز منتخب کر کے اپنے کارڈ سے وابستہ پروفائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ شروع کرنے کے لیے پروفائل منتخب کریں۔

  1. اپنی ایپ کے مینیو سے "ادائیگی" کو منتخب کریں۔
  2. ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
  3. تین ڈاٹ والے آئیکن پر ٹیپ کریں پھر "ترمیم کریں" پر ٹیپ کریں۔
  4. تبدیلیاں کریں، اور کام مکمل ہونے پر "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔

جب ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر میں ترمیم کرنا ممکن نہ ہو تو کارڈ کو اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا کر ادائیگی کے نئے طریقہ کے طور پر دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔

ادائیگی کا طریقہ حذف کریں

آپ کے اکاؤںٹ میں ادائیگی کا کم از کم ایک طریقہ ہر وقت موجود ہونا چاہیئے۔ اگر آپ ادائیگی کے واحد طریقے کو حذف کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے ایک نیا طریقہ شامل کرنا ہوگا۔

  1. اپنے مینیو سے "ادائیگی" کو منتخب کریں۔
  2. وہ کارڈ منتخب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
  3. اوپر دائیں کونے میں موجود تین ڈاٹ والے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  4. "حذف کریں" اور پھر توثیق کریں پر ٹیپ کریں۔