سفر پہلے سے شیڈول کرنا

اپنے سفر کی توثیق کرنے سے پہلے گھڑی کے آئیکن پر ٹیپ کرکے آپ جب پک اپ ہونا چاہتے ہیں اس سے 30 منٹ سے 30 دن پہلے تک Uber سفر شیڈول کریں۔

شیڈول کردہ سفر کیسے کام کرتا ہے

شیڈول کردہ سفر کی خصوصیت آپ کو پک کرنے کے لیے ڈرائیور کے آنے کا وقت منتخب کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایپ آپ کے منتخب کردہ پک اپ کے وقت سے پہلے آپ کیلئے سفر کی درخواست بھیجے گی۔ ڈرائیور سے میچ ہونے کے اور ان کے قریب آنے کے بعد آپ کو دوسرے سفر کی طرح پٗش نوٹیفکیشنز موصول ہوں گی۔

یاد رکھیں:

  • پہلے سے سفر شیڈول کرنا اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ آپ کو کسی ڈرائیور سے کنیکٹ کیا جائے گا۔
  • آپ کے ڈرائیور سے کنیکٹ نہ ہونے کی غیر معمولی صورت میں ہم آپ کو مطلع کر دیں گے۔
  • آپ کے سفر کے وقت ڈائنامک پرائسنگ کا اطلاق ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا کرایہ تبدیل ہوتا ہے تو ہم آپ کو آگاہ کر دیں گے۔

سفر کا شیڈول بنانے کے لیے:

  1. 'کہاں جانا ہے؟' فیلڈ میں اپنی منزل درج کریں۔
  2. گاڑی کے آپشنز پر سوائپ کریں اور اپنے سفر کے لیے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
  3. 'منتخب کریں' بٹن کے برابر میں گھڑی کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنے پک اپ کے لیے تاریخ اور وقت ترتیب دیں۔
  5. 'پک اپ کا وقت ترتیب دیں' پر ٹیپ کریں۔
  6. اگر ضروری ہو تو اپنے پک اپ کے مقام کو اپ ڈیٹ کریں، پھر 'ریزرو کریں' پر ٹیپ کریں۔
  7. 'پک اپ کی تصدیق کریں' پر ٹیپ کرکے اپنے پک اپ کے مقام کی تصدیق کریں۔

شیڈول کردہ سفر کو منسوخ کرنے کے لیے:

  1. مرکزی اسکرین سے 'اکاؤنٹ' اور پھر 'ٹرپس' پر ٹیپ کریں۔
  2. 'گزشتی' اور پھر 'آئندہ' ڈراپ ڈاؤن کو منتخب کریں۔
  3. جس سفر کو آپ منسوخ کرنا چاہتے ہیں اس کے نیچے 'سفر منسوخ کریں' پر ٹیپ کریں۔
  4. 'ریزرویشن منسوخ کریں' پر ٹیپ کرکے منسوخی کی تصدیق کریں۔

آپ ڈرائیور کے ساتھ ملائے جانے سے پہلے بغیر کسی چارج کے کسی بھی وقت اپنی درخواست کو منسوخ کر سکتے ہیں۔ ڈرائیور کی جانب سے آپ کی ٹرپ کی درخواست قبول کرنے کے بعد عام منسوخی فیس لاگو ہوتی ہے۔

یہ کہاں اور کب دستیاب ہے؟

اپنی ایپ چیک کر کے دیکھیں کہ آیا آپ کے علاقے میں شیڈول کردہ سفر دستیاب ہیں۔ اگر یہ دستیاب ہے تو آپ دن کے کسی بھی وقت سفر شیڈول کر سکتے ہیں۔

آپ ایئر پورٹ کا سفر شیڈول کر سکتے ہیں لیکن ایئر پورٹ سے نکلتے وقت نہیں۔ اگر آپ ایئرپورٹ سے نکل رہے ہیں تو آپ کو بر مطالبہ سفر کی درخواست کرنی چاہیے۔