ڈرائیورز کے لیے ان تمام قابل اطلاق ریاستی، وفاقی اور مقامی قوانین کی تعمیل ضروری ہے جو معذور مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن کنٹرول کرتے ہیں۔
- ڈرائیور کی جانب سے ایسے قوانین کی خلاف ورزی کرنا جن کے مطابق معذور مسافروں کو ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، ٹیکنالوجی سروسز معاہدے کی خلاف ورزی متصور ہوتی ہے۔
- اس کے مطابق، ڈرائیورز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ واکرز، چھڑی، فولڈ ہو جانے والی ویل چیئر یا دیگر معاونتی آلات کا استعمال کرنے والے مسافروں کا جس حد تک بآسانی ممکن ہو خیال رکھیں۔
- غیر قانونی امتیازی سلوک برتنے کی اطلاع ملنے کی صورت میں ڈرائیور کا اکاؤنٹ Uber کی طرف سے اس واقعہ کا جائزہ لینے کے دوران عارضی طور پر غیر فعال کر دیا جائے گا۔
- معذور مسافروں کے حوالے سے قانون کی مصدقہ خلاف ورزیوں کا نتیجہ ڈرائیور کی Uber ایپ تک رسائی مکمل طور پر ختم ہونے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
Uber میں ایکسیسیبلٹی کے بارے میں مزید معلومات ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں۔