آپ کے Uber پلیٹ فارم کے طریقہ استعمال کے لحاظ سے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کے مواد میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتی ہیں:
آپ کے اکاؤنٹ ڈیٹا میں حسب ذیل معلومات شامل ہوں گی:
آپ کے مسافر ڈیٹا میں آپ کو منزل تک پہنچانے کے لیے استعمال کردہ معلومات شامل ہیں جیسے کہ:
آپ کے Uber Eats کے ڈیٹا میں آرڈر کی ہسٹری کی تفصیلات شامل ہیں جیسے:
ہمارے رازداری کے نوٹس کے ’’ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرنا‘‘ سیکشن میں مزید جانیں۔
آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں کچھ معلومات معقول وجوہات کی بنا پر شامل نہیں کی جاتی ہیں۔ یہ سیکورٹی وجوہات کے لیے یا پھر ملکیت والی معلومات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔ ہم کسی دوسری پارٹی کے ذاتی ڈیٹا پر مشتمل ایسی معلومات شامل نہیں کرتے ہیں جنہیں ہم معقول طور پر منہا نہ کر سکتے ہوں؛ مثال کے طور پر ہم سپورٹ ٹکٹس کا مواد، Uber کے ساتھ ای میل کے تبادلے یا آپ کے موصول کردہ پیغامات کو شامل نہیں کرتے ہیں۔
ذیل میں اکاؤنٹ کی ہر قسم کے لیے معلومات کی ان اقسام کی فہرست ہے جو ڈاؤن لوڈ میں شامل نہیں کی جاتیں اور ساتھ میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔
انتہائی نجی ڈیٹا جو آپ نے ہمیں فراہم کیا ہو جیسے کہ آپ کا سوشل سیکورٹی نمبر، ڈاک کا پتہ اور بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کو آپ کے ڈاؤن لوڈ میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کی ذاتی سیکورٹی کے لیے یہ ڈیٹا منہا کر دیتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے بھیجے ہوئے پیغامات موصول ہوں گے۔ سیکورٹی وجوہات کے سبب، آپ کو موصول ہونے والے پیغامات شامل نہیں ہیں۔
آپ کی برآمد میں شامل موبائل ایونٹ کا ڈیٹا—جیسے کہ ڈیوائس OS، ڈیوائس کا ماڈل، ڈیوائس کی زبان اور ایپ ورژن—آپ کے ڈاؤن لوڈ کا سائز کم کرنے اور جتنی جلدی ممکن ہو ہماری جانب سے آپ کو ڈیٹا فراہم کر سکنے کے لیے، گزشتہ 30 دن تک محدود ہے۔
ممکن ہے کہ آپ کے ڈاؤن لوڈ میں آپ کے ڈرائیور کے تجربے کے بارے میں بہت محدود معلومات شامل ہوں۔ آپ اپنے ڈرائیور ڈیش بورڈ میں مزید ڈرائیور ڈیٹا اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں آپ کے Uber پلیٹ فارم کے طریقہ استعمال کے بارے میں متعلقہ ترین ڈیٹا شامل ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے ذاتی ڈیٹا سے متعلق سوالات ہوں، کوئی ایسا مخصوص ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہوں جو آپ کے ڈاؤن لوڈ میں دستیاب نہیں ہے یا Uber کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر (DPO) سے اپنے ڈیٹا کی تصحیح کے لیے درخواست کرنا یا پھر رابطہ کرنا چاہتے ہوں تو آپ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔