پسندیدہ ادائیگی کا طریقہ شامل اور منتخب کرنے سے آپ سفر کی درخواست کر سکیں گے۔ اپنے ملک اور شہر کی بنیاد پر، آپ کریڈٹ کارڈز، نقد یا PayPal اکاؤنٹ جیسے ادائیگی کے طریقے شامل کر سکتے ہیں۔ جب کوئی آرڈر ڈیلیور ہوتا ہے، تو آپ کے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے ذریعے وصولی کی جاتی ہے۔
ادائیگی کا طریقہ شامل کریں۔
- "اکاؤنٹ" اور پھر "والٹ" پر ٹیپ کریں۔
- "ادائیگی شامل کریں" پر ٹیپ کریں۔
- کارڈ اسکین کر کے، کارڈ کی معلومات مینوئل طور پر درج کر کے یا ادائیگی کی متبادل قسم شامل کرکے ادائیگی کا طریقہ شامل کریں۔
کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ اسکین کریں
- کارڈ اسکین کرنے کے لیے، کیمرہ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ آپ کا فون ایپ کے لیے کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت طلب کر سکتا ہے۔
- اپنے کارڈ کو اپنے فون کی اسکرین کے درمیان میں رکھیں یہاں تک کہ تمام 4 کنارے سبز رنگ سے چمکنے لگیں۔ ابھرے ہوئے حروف اور نمبرز والے کارڈز کو اسکین کرنا عموماً بہت آسان ہوتا ہے۔
- کارڈ کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ، CVV نمبر، اور بلنگ کا ZIP یا پوسٹل کوڈ درج کریں۔
- "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔
دستی طریقے سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ شامل کریں
- اپنے کارڈ کا نمبر درج کریں۔
- معیاد ختم ہونے کی تاریخ، CVV نمبر، اور بلنگ ZIP یا پوسٹل کوڈ درج کریں۔
- "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔
کارڈ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں
آپ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی اختتامی تاریخ، CVV نمبر اور بلنگ ZIP یا پوسٹل کوڈ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
- پہلے "اکاؤنٹ" پھر "والٹ" منتخب کریں۔
- ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کریں جسے آپ اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- تین ڈاٹ والے آئیکن پر ٹیپ کریں، پھر "ترمیم کریں" پر ٹیپ کریں۔
- تبدیلیاں کریں، پھر "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔
جب ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نمبر میں ترمیم کرنا ممکن نہ ہو، تب کارڈ کو اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا کر ادائیگی کے نئے طریقہ کے طور پر دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔
ادائیگی کا طریقہ حذف کریں
آپ کے اکاؤںٹ میں ادائیگی کا کم از کم ایک طریقہ ہر وقت موجود ہونا چاہیئے۔ اگر آپ ادائیگی کے واحد طریقے کو حذف کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے ایک نیا طریقہ شامل کرنا ہو گا۔
- پہلے "اکاؤنٹ" پھر "والٹ" منتخب کریں۔
- وہ کارڈ منتخب کریں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- اوپر دائیں کونے میں موجود تین ڈاٹ والے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- "حذف کریں" اور پھر توثیق کریں پر ٹیپ کریں۔