پرومو کوڈ لاگو نہیں ہوا

اگر آپ کو ٹھیک سے معلوم نہیں ہے کہ آیا آپ کا پرومو کوڈ پچھلے آرڈر پر لاگو ہوا ہے یا اس کی میعاد ختم ہو گئی ہے تو آپ Uber Eats ایپ میں یہ چیک کر سکتے ہیں:

  1. مرکزی اسکرین کے نچلے مینیو بار پر پروفائل آئیکن (سب سے دائیں طرف موجود آئیکن) پر ٹیپ کریں
  2. "پروموشنز" پر ٹیپ کریں
  • فعال پروموشنز صفحے کے سب سے اوپر ظاہر ہوتی ہیں اور اختتامی تاریخ، وہ مقام جہاں انہیں استعمال کیا جا سکتا ہو اور دیگر تفصیلات ڈسپلے کرتی ہیں
  • ریڈیم شدہ اور زائد المیعاد پروموز "ماضی کی پروموشنز" سیکشن میں ظاہر ہوتے ہیں، منسلک آرڈر کی رسید دیکھنے کے لیے محض "رسید دیکھیں" پر ٹیپ کریں

پرومو کوڈز صرف ایک بار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ کسی ایک پروموشن کا بقیہ کریڈٹ مستقبل کے آرڈرز پر لاگو نہیں ہوتا۔ نیز، یاد رکھیں کہ ہر پرومو کوڈ کی اپنی شرائط و ضوابط ہیں: یقینی بنائیں کہ آپ اسے قابل اطلاق مقام اور کرنسی میں اور اختتامی تاریخ سے پہلے استعمال کر رہے ہیں۔

براہ مہربانی نوٹ فرمائیں کہ پرومو کوڈز آرڈر کرنے سے پہلے شامل کیے جانے چاہیے۔ اگر آپ پرومو کوڈ شامل کرنا بھول جاتے ہیں تو ہم اسے لاگو نہیں کر سکتے۔

اگر پرومو کامیابی سے لاگو ہوا ہے تو آرڈر کریں بٹن کو دبانے سے بالکل پہلے یہ آپ کو اپنے آرڈر چارج کے چیک آؤٹ میں شامل نظر آنا چاہیے۔

اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے کہ پرومو کوڈز کیسے کام کرتے ہیں یہ مضمون ملاحظہ کریں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ پرومو کوڈ لاگو یا ریڈیم کرنے میں غلطی ہوئی ہے تو براہ کرم ہمیں بتائیں: