آپ Uber یا Uber Eats ایپ کا استعمال کر کے ادائیگی کے طریقوں کو اپ ڈیٹ یا حذف کر سکتے ہیں۔
- "اکاؤنٹ" اور پھر "والٹ" منتخب کریں۔
- ادائیگی کا اختیار منتخب کریں۔
- ادائیگی کی معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے لیے "ترمیم کریں" پر ٹیپ کریں یا حذف کرنے کے لیے "ادائیگی کا طریقہ ہٹائیں" پر ٹیپ کریں۔
- یہ عمل مکمل کر لینے پر"محفوظ کریں" یا "توثیق کریں" کو یقینی طور پر ٹیپ کریں۔
آپ صرف ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کی اختتامی تاریخ، CVV نمبر اور بلنگ زپ یا پوسٹل کوڈ میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ یوں تو کارڈ نمبر میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، مگر کارڈ کو اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا کر ادائیگی کا نیا طریقہ کے طور پر اسے دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔
آپ کے اکاؤںٹ میں ادائیگی کا کم از کم ایک طریقہ ہر وقت موجود ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ ادائیگی کے اپنے واحد طریقے کو حذف کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو پہلے ادائیگی کا ایک نیا طریقہ شامل کرنا ہوگا۔
ادائیگی کا طریقہ شامل کرنا
- 'اکاؤنٹ' پھر 'والٹ' پر ٹیپ کریں۔
- 'ادائیگی شامل کریں' پر ٹیپ کریں۔
- کارڈ کو اسکین کر کے، کارڈ کی معلومات دستی طور پر درج کر کے یا ادائیگی کی متبادل قسم شامل کر کے ادائیگی کا طریقہ شامل کریں۔
کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ اسکین کرنا
- کارڈ اسکین کرنے کے لیے، "کارڈ نمبر" بار میں کیمرا کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ آپ کا فون ایپ کے لیے کیمرا استعمال کرنے کی اجازت طلب کر سکتا ہے۔
- اپنے کارڈ کو اپنے فون کی اسکرین کے وسط میں رکھیں یہاں تک کہ تمام 4 کنارے سبز رنگ سے فلیش کرنے لگیں۔ ابھرے ہوئے حروف اور نمبروں والے کارڈز کو اسکین کرنا عموماً آسان ترین ہوتا ہے۔
- کارڈ کی اختتامی تاریخ، CVV نمبر، اور بلنگ کا زپ کوڈ یا پوسٹل کوڈ درج کریں۔
- "محفوظ کریں" پر ٹیپ کریں۔
پچھلے آرڈر کی ادائیگی کا طریقہ تبدیل کرنے میں مدد کے لیے مندرجہ ذیل مضمون دیکھیں: