ہم مدد کے لیے موجود ہیں

2016 ڈیٹا سیکیورٹی کے حادثے کے بارے میں معلومات

اکتوبر 2016 میں، Uber میں ڈیٹا کی سیکیورٹی کا ایک واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے مسافر اور ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات کی خلاف ورزی ہوئی۔

دنیا بھر میں اکاؤنٹس سے متعلقہ نام، ای میل پتے اور موبائل نمبرز سمیت مسافروں کی معلومات منکشف ہو گئیں تھیں۔ ہمارے بیرونی فورنسک ماہرین کو پتا نہیں چلا ہے کہ ٹرپ کے مقام کی سرگزشت، کریڈٹ کارڈ نمبرز، بینک اکاؤنٹ نمبرز، سوشل سیکیورٹی نمبرز یا تاریخ پیدائش منکشف ہو گئیں تھیں۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تو ہم نے ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے، مزید غیر مجاز رسائی کو بند کر دیا اور ڈیٹا کی اپنی سیکیورٹی کو مضبوط کیا۔

کیا مجھے کوئی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے؟
ہمارا خیال ہے کہ کسی مسافر کو انفرادی طور پر کارروائی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اس واقعہ سے متعلق دھوکہ یا غلط استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ہم متاثرہ اکاؤنٹس کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہم نے دھوکہ سے اضافی تحفظ کے لیے ان پر پرچم لگا دیا ہے۔