کرایوں کا حساب اس طرح لگایا جاتا ہے:
- ایک بنیادی کرایہ (پک اپ کی شرح)
- وقت کے لحاظ سے کمائی (فی منٹ کی شرح)
- فاصلے کے لحاظ سے کمائی (فی میل کی شرح)
- سرج کی قیمت (اگر قابل اطلاق ہو)
- کوئی بھی قابل اطلاق ٹول، فیس اور پروموشن
اگر آپ کا بنیادی کرایہ، فی میل، اور فی منٹ کی شرحیں آپ کے شہر میں ٹرپ کی کم از کم کمائی سے کم ہیں تو آپ کو 'کم از کم کرایہ' ملے گا۔ یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ ہمیشہ مختصر ٹرپس کے لیے کم از کم اتنا کمائیں گے۔
نوٹ: ہر ٹرپ کے لیے آپ کو Uber کی سروس فیس نکال کر کرایہ ملے گا۔
آپ کسی بھی ٹرپ کیلئے آئٹم کے لحاظ سے اپنی کمائیاں ایپ میں 'ٹرپ کی تفصیلات' کے صفحہ پر 'کمائیاں' ٹیب کے نیچے دیکھ سکتے ہیں۔
شہر اور گاڑی کے درجے کے لحاظ سے قیمتیں مختلف ہوتی ہیں لیکن آپ ہمارے شہروں کے صفحہ پر اپنے شہر کے نرخ دیکھ سکتے ہیں۔
پیشگی کرایے
بعض اوقات، مسافروں کو ٹرپ کے شروع میں ایک بتایا گیا تخمینی کرایہ (اُن کی جانب سے درج کردہ پک اپ اور ڈراپ آف مقامات کے لحاظ سے) دکھایا جاتا ہے جسے پیشگی کرایہ کہا جاتا ہے۔
اپ فرنٹ کرایہ ٹرپ کے متوقع دورانیہ اور فاصلہ کے مطابق ہوتا ہے نیز یہ ٹریفک کے متوقع پیٹرنز اور سڑک کی معلوم بندشوں اور مطالبہ زیادہ ہونے پر سرج کو بھی حساب میں شمار کرتا ہے۔ جب کوئی ٹرپ کسی ٹُول سے گزرتا ہے تو ٹرپ کے اختتام پر مسافر آپ کو ٹُول کی پوری رقم ادا کرے گا۔ اگر ٹرپ نمایاں طور پر توقع سے مختلف ہے تو پیشگی کرایے میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
کچھ ٹرپس ایسے بھی ہوں گے جو توقع سے نمایاں طور پر مختلف ہوں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ ایسا وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔ ان صورتوں میں، پیشگی کرایہ لاگو نہیں ہوگا اور اصل کرایے کا حساب اصل وقت اور فاصلے کے لحاظ سے لگایا جائے گا۔ ایسا مندرجہ ذیل صورتوں میں سے کسی میں بھی ہو سکتا ہے؛
یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے ٹرپ کے کرایوں کا حساب درست طریقے سے لگایا گیا ہے،