اگر آپ کو کوئی ایسا ٹیکسٹ پیغام موصول ہو جس کے مطابق Uber کے ساتھ آپ کا سفر جاری ہے تو ممکن ہے کہ کسی نے آپ کے لیے سفر شیڈول کیا ہو۔ اپنے پک اپ کی تفصیلات دیکھنے کے لیے ٹیکسٹ پیغام میں موجود ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اپنے لیے تین قسم کے ٹرپس کی درخواست کروا سکتے ہیں:
جب کوئی Uber for Business تنظیم آپ کے لیے سفر کی درخواست کرتی ہے تو آپ کو درج ذیل میں سے ایک موصول ہوگا:
عوامی ٹرانزٹ تنظیمیں آپ کے لیے شٹل، UberX یا Uber پول بک کر سکتی ہیں۔ Uber ایپ ٹرانزٹ کی ریئل ٹائم معلومات فراہم کرتی ہے۔
ٹرانزٹ کی معلومات، قیمتیں، راستے اور شیڈول کِسی تیسری پارٹی کی جانب سے فراہم کیے جاتے ہیں اور Uber ان کی درستی کی گارنٹی نہیں دے سکتی۔
کوئی دوست یا فیملی ممبر آپ کے لیے سفر کی درخواست کر سکتا ہے چاہے آپ کسی دوسرے مقام پر ہوں۔
اگر آپ کے پاس Uber اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کو اپنے ڈرائیور اور گاڑی کی معلومات کے ساتھ اپنے سفر کے لیے ہدایات پر مشتمل ایک پیغام موصول ہوگا۔
اگر آپ کے پاس Uber اکاؤنٹ ہے تو آپ کو درج ذیل معلومات کے ساتھ ایپ کی نوٹیفیکیشن موصول ہو گی:
کسی اور کے لیے سفر کی درخواست کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، یہ مضمون دیکھیں۔
اگر آپ اپنے ٹرپ کو منسوخ یا اس میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم اس شخص سے رابطہ کریں جس نے آپ کے سفر کی درخواست کی ہے۔
جب ڈرائیورز Uber پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کے لیے سائن اپ کرتے ہیں تو وہ کمیونٹی گائیڈلائنز کے ایک مجموعہ سے اتفاق کرتے ہیں، جو غیر پیشہ ورانہ سلوک، نامناسب جسمانی رابطہ یا زبانی جارحیت کو ممنوع قرار دیتا ہے۔
ڈرائیورز ہمیشہ حفاظت سےگاڑی چلانے سے بھی اتفاق کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے ٹرپ کے دوران کوئی ایسا تجربہ ہوا ہو جس کی وجہ سے آپ نے خود کو غیر محفوظ محسوس کیا ہو تو براہ کرم ہمیں بتانے کے لیے ذیل میں سے کوئی مسئلہ منتخب کریں۔
اگر آپ کو فوری طور پر پولیس کی مدد یا طبی توجہ چاہیے یا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا ڈرائیور نشے میں ہے تو براہ کرم 911 پر کال کریں۔ جب تمام پارٹیاں خطرے سے باہر ہوں اور ضروری حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہو تو براہ کرم Uber کے نمائندے سے بات کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
براہ کرم نوٹ کر لیں کہ یہ لائن صرف اور صرف ان صارفین کے لیے ہے جنہیں تحفظ سے متعلق اعانت مطلوب ہو۔