ڈرائیور کی درجہ بندی کرنا

درجہ بندیاں ہمیں مسافروں اور ڈرائیورز دونوں کے لیے مثبت تجربہ یقینی بنانے کا موقع دیتی ہیں لہذا ہم انہیں سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ جن ڈرائیورز کی درجہ بندی کم ہو وہ ایپ تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

ڈرائیور کی درجہ بندی کرنے کے لیے، ٹرپ کے اختتام پر ایپ میں ہدایات فالو کریں۔ آپ سے بھی کہا جائے گا کہ اپنی ای میل کردہ رسید کے نچلے حصے سے اپنے ڈرائیور کی درجہ بندی کریں۔

آپ ٹرپ کے دوران بھی ڈرائیور کی درجہ بندی کر سکتے ہیں (آپ کے مقام کے لحاظ سے):

  1. ایپ کھولیں۔
  2. مرکزی اسکرین پر ٹرپ کی تفصیلات پھیلانے کے لیے سفید سکرین پر ٹیپ کریں۔
  3. "سفر کیسا چل رہا ہے؟" کے ساتھ موجود "درجہ بندی کریں یا ٹپ دیں" پر ٹیپ کریں۔
  4. ڈرائیور کی درجہ بندی کرنے کے لیے اسٹارز کی تعداد (5-1) منتخب کریں۔
  5. اگر آپ چاہتے ہیں تو ٹپ شامل کریں اور ''محفوظ کریں'' منتخب کریں۔

اگر آپ ڈرائیور کی درجہ بندی کرتے ہیں تو:

  • 5 اسٹارز، آپ کو ان کی ستائش کرنے کا آپشن دکھائی دے گا۔ زیادہ تر مسافر 5 اسٹار درجہ بندی فراہم کرتے ہیں جب تک کہ ٹرپ میں کوئی مخصوص مسئلہ نہ ہو۔
  • 5 اسٹارز سے کم، آپ سے ٹرپ یا ڈرائیور کے بارے میں عمومی مسائل کی فہرست سے مخصوص تاثرات فراہم کرنے کا کہا جائے گا۔ عام طور پر 1 اسٹار درجہ بندی کا مطلب ہے کہ ڈرائیور کے حوالے سے کوئی سنگین مسئلہ تھا۔

ٹرپ کی قیمت، ایپ کے مسائل یا غیر سہولت بخش پول میچز جیسے مسائل ڈرائیور کی غلطی نہیں ہوتے ہیں لہذا یہ ان کی مجموعی درجہ بندی میں شمار نہیں کیے جاتے۔

آپ ٹرپ کے 30 دن کے اندر ڈرائیور کی درجہ بندی کر سکتے ہیں۔ ڈرائیور کبھی بھی آپ کی درجہ بندی نہیں دیکھ پائے گا۔