پیکج ڈیلیوری کے لیے ممنوعہ آئٹمز

Uber Connect کے ذریعے بھیجی جانے والی آئٹمز کو لازماً تمام قوانین اور ضوابط اور Uber کی پالیسیوں کی تعمیل کرنی چاہیے۔ اس صفحے پر درج غیر قانونی، غیر محفوظ یا دیگر ممنوعہ آئٹمز بھیجنا سختی سے ممنوع ہے۔

اگر آپ قانون یا ہماری کسی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی آئٹم بھیجتے ہیں، بشمول ان کے جو اس صفحے پر درج شدہ ہیں، تو ہم مناسب اصلاحی اقدامات کریں گے، جن میں بلا تحدید شامل ہے آپ کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر معطل یا ختم کرنا۔ غیر قانونی یا غیر محفوظ پراڈکٹس کو بھیجنے کے نتیجے میں قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے، جس میں دیوانی اور فوجداری سزائیں شامل ہیں۔

Uber آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ آپ Uber کی پالیسیوں یا قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آئٹمز کے بارے میں ہم سے رابطہ کرکے رپورٹ کریں۔ ہم ہر رپورٹ کی مکمل تحقیق کریں گے اور مناسب کارروائی کریں گے۔

مندرجہ ذیل آئٹمز پیکج ڈیلیوری میں ممنوعہ ہیں:

  • لوگ
  • غیر قانونی آئٹمز
  • آتشیں اسلحہ، ہتھیار، گولہ بارود اور ان کے پرزے
  • شراب
  • جلد خراب ہونے والی خوراک یا مشروبات (مثلاً کچا گوشت یا دودھ کی مصنوعات وغیرہ)
  • دواسازی کی مصنوعات، بغیر ڈاکٹری نسخے کے ملنے والی ادویات، وٹامنز یا سپلیمنٹس
  • رقم، گفٹ کارڈز، لاٹری کے ٹکٹ یا قابل انتقال سیکیورٹیز
  • تفریحی منشیات، منشیات سے متعلقہ سامان یا تمباکو کی مصنوعات
  • خطرناک یا خطرے کے حامل آئٹمز، بشمول:
    • دھماکہ خیز مواد
    • وہ آئٹمز جو زہریلی یا آتش گیر ہیں (بشمول پینٹس یا آتش گیر سیال پر مشتمل چپکنے والی اشیاء)
    • ‎49 CFR کے سیکشن 172.101 میں خطرناک میٹیریل کے جدول میں نشاندہی کردہ مادے اور میٹیریل یا 49 U.S.C. کے سیکشن 5103 اور بعد ازاں کے تحت مہلک قرا دیے جانے والا اور 49‎ CFR، ذیلی عنوان B، باب I، ذیلی باب C میں تجویز کردہ ضوابط کے مطابق اِتنی مقدار میں ٹرانسپورٹ کردہ میٹیریل جس کے لیے پلے کارڈ درکار ہو، خطرناک فضلہ (بشمول لیکن بلا تحدید ہائپو ڈرمک سوئیاں) یا طبی فضلہ
  • چوری شدہ اشیاء
  • کمزور آئٹمز
  • جنسی عمل میں مددگار سامان؛ عریاں یا فحش میٹیریل
  • مویشی، منضبط انواع (مثلاً زہریلی جڑی بوٹیاں، ممنوعہ بیج) یا جانوروں کے اعضا، خون یا سیال مادے
  • کوئی بھی ایسا آئٹم جسے بھیجنے کی آپ کو اجازت نہیں ہے
  • کوئی بھی آئٹم جسے معقول حد تک موصول کنندہ کی طرف سے دھمکی آمیز یا ہراسانی پر مشتمل یا کسی اور طرح کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والا سمجھنے کا امکان ہو

ممنوعہ آئٹمز کی مذکورہ بالا فہرست مکمل نہیں ہے۔ Uber اُن اضافی آئٹمز کو ممنوع قرار دینے کا حق رکھتی ہے جو مذکورہ بالا فہرست میں نہیں ہیں۔