ملازم کے بطور Uber for Business استعمال کرنا

Uber for Business آپ کے موجودہ Uber مسافر اکاؤنٹ کے ساتھ کام کرتی ہے جس کی مدد سے آپ اپنی مرضی کی وہ موزوں پروفائل منتخب کر سکتے جس کے ذریعے آپ سفر کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح آپ اپنے ذاتی، کاروباری یا دیگر مقاصد کے لیے سفر علیحدہ رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی کمپنی کے کاروباری اکاؤنٹ میں شامل ہو رہے ہیں تو آپ Uber اکاؤنٹ بنا کر یا اپنے موجودہ Uber اکاؤنٹ میں سائن ان کر کے ای میل دعوت نامہ قبول کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے ذیل میں موجود مضمون ملاحظہ کریں۔

آپ کی کمپنی کے اکاؤنٹ ایڈمن کے پاس ایسے ڈیش بورڈ تک رسائی ہے جو اکاؤنٹ پر چارج کیے گئے ٹرپس کے بارے میں مندرجہ ذیل معلومات دکھاتا ہے:

- پک اپ کا مقام اور منزل
- گاڑی کا منتخب کردہ آپشن
- ٹرپ کے آغاز اور اختتام کی تاریخ اور وقت
- ٹرپ کا دورانیہ
- لاگو کردہ اخراجات کا کوڈ (اگر قابل اطلاق ہو)

نوٹ کریں: کمپنی ایڈمن کبھی بھی آپ کئ ذاتی پروفائل پر لیے گئے ٹرپس کے بارے میں تفصیلات نہیں دیکھ پائے گا۔

ہر بار جب آپ اپنی کمپنی کے Uber for Business اکاؤنٹ کے ذریعے ٹرپ لیتے ہیں تو آپ کو اخراجات کا کوڈ اور میمو درج کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے (اگر ایڈمن ایسا کرنے کے لیے قوائد و ضوابط طے کرتا ہے)۔

اخراجات کے کوڈز اور میموز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ذیل میں موجود مضمون دیکھیں۔

اگر اکاؤنٹ استعمال کرنے کے حوالے سے آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو براہ کرم کمپنی ایڈمن سے رابطہ کریں۔

اگر آپ Uber میں نئے ہیں تو ایپ استعمال کرنے کی تجاویز کے لیے ذیل میں موجود مدد کے سیکشن پر جائیں۔