میری ادائیگی کیوں مسترد ہوئی؟

اگر آپ کو اپنی ایپ میں ذیل میں کوئی خرابی کا پیغام دکھائی دیتا ہے تو آپ اپنا ادائیگی کا طریقہ اپ ڈیٹ کیے بغیر سفر کی درخواست نہیں کر پائیں گے:

  • "درخواست ناکام ہوگئی: کارڈ مسترد کر دیا گیا۔"
  • ''آپ کا ادائیگی کا طریقہ غلط ہے۔ براہ کرم اپنی بلنگ کی سیٹنگز اپ ڈیٹ کریں۔''
  • ''آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے میں ایک خرابی پیش آگئی۔''

اگر آپ کا ادائیگی کا طریقہ مندرجہ ذیل میں سے کسی وجہ سے مسترد ہوا ہو تو ایپ مینیو کے "والٹ" سیکشن میںادائیگی کا طریقہ اپ ڈیٹ کریں یا ایک نیا شامل کریں:

  • درج کردہ کارڈ نمبر غلط ہے
  • کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی میعاد ختم ہو گئی ہے
  • اکاؤنٹ میں فنڈز ناکافی ہیں

آپ کو مندرجہ ذیل صورتوں میں اپنے بینک سے رابطہ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے:

  • آپ باہر ملک جا رہے ہیں اور آپ نے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کی منظوری نہیں دی ہوئی
  • بینک نے دھوکہ دہی کو بنیاد بنا کر Uber کی جانب سے کیے گئے چارج کو مسترد کر دیا
  • آپ اپنے اکاؤنٹ پر رقم نکلوانے کی حد سے تجاوز کر چکے ہیں
  • آپ نے اپنے کارڈ کو گمشدہ یا چوری شدہ کے بطور رپورٹ کیا ہے

اگر آپ کو ابھی بھی مسائل کا سامنا ہے اور مدد کی ضرورت ہے تو براہ کرم ذیل میں ہم سے رابطہ کریں۔